30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فرمود الطیرۃ من الشرك بدفال گرفتن وبراں کاربند شدن شیوہ مشرکان رواہ الا ئمۃ الاحمد [1]فی المسند والبخاری فی الادب المفرد وابوداؤد و الترمذی والنسائی وابن ماجۃ والحاکم فی صحاحھم کلھم عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح ومعنی الحدیث علی مافسرنا کما افصحت عنہ الاحادیث وحققہ العقول۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
وبد شگونی والی گمراہی بھی شامل ہے۔آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بری فال نکالنا اور اس پر کار بندہونا مشرکین کا طریقہ اور دستور ہے،چنانچہ ائمہ کرام مثلا امام احمد نے مسند میں امام بخاری نے الادب المفرد میں ابو داؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور حاکم نے اپنی صحاح میں بحوالہ حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے سند صحیح کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے حدیث کے وہی معنی ہیں جو ہم نے بیان کردئیے ہیں جیسا کہ احادیث سے واضح اور عیاں ہے۔اور"عقول"نے اس کی تحقیق کی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۷۴: از اتروالی ضلع اعظم گڑھ محلہ مغلاں مرسلہ اکرام عظیم صاحب ۱۸ جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ
کیا فرماتے ہیں علمائےدین وملت محمدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جو مسلمان جوابات شرعیہ کو نہ مانے اور اپنے رواجہائے قدیمہ پر اڑا رہے وہ گنہ گار ہے یاکیا ہے؟
الجواب:
جو احکام شرع کے مقابل اپنے رواج پر اڑے وہ سخت گنہ گار ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۵،۷۶: مرسلہ ولی محمد ابونوی والہ از مقام دھوراجی متصل اسکول ملك کاٹھیا واڑ سہ شنبہ ۲۲ شعبان ۱۳۳۳ھ
(۱)حضرت مولانا مقتدانا جناب مولانا مفتی احمد رضاخاں صاحب شمس العلماء دام افضالہ بعد ادائے آداب دست بستہ ملتمس می دارم کہ یہاں عام طور سے تمام شہر متفق ہے کہ درخت پپیتہ جس کو
[1] مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن مسعود المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۴۳۸،جامع الترمذی ابواب السیر امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۹۴،کنز العمال بحوالہ ط،حم،و ھ،ك حدیث ۲۸۵۶۸،۲۸۵۶۹،موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۱۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع