30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
عمارات خیرمیں جبکہ نیت خیربروجہ خیر ہو محمود ہے اور اپنے سکونت وغیرہا کے مکانات میں اگر بحاجت ہو تو مباح اور بہ نیت تفاخر بالدنیا ہو تو حرام،تتطاول فی البنیان(عمارتوں کی بلندی اور درازی۔ت)علامات قیامت سے ہے۔یہی محمل ہے اس حدیث کا کہ جب کوئی شخص سات گز سے زیادہ دیوار اٹھاتا ہے فرشتہ کہتا ہے اے منافق! کہاں تك بلند کرے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۱:۱۵ ذی الحجہ ۱۳۱۶ھ مسئولہ مولوی علی احمد صاحب مصنف تہذیب البیان
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ناواقف جاہل لوگ بنام نہاد طاق شہید طاق پرستی کرتے ہیں منتیں مانتے ہیں ریوڑی،گٹا،پھول،ہار طاق پر چڑھاتے ہیں،جھك جھك کر سلام کرتے ہیں اپنی حاجت روائی طاق سے چاہتے ہیں۔اس میں اور بت پرستی میں کیا فرق ہے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کے لئے شرع شریف میں کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
یہ سب رسوم جہالت وحماقت وممنوعات بیہودہ ہیں مگر بت پرستی میں اور اس میں زمین آسمان کا فرق ہے یہ جہال پرستش بمعنی حقیقی نہیں کرتے کہ کافر ہوجائیں گے ہاں گنہ گار ومبتدع ہیں والعیاذ باﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۲: ۱۰ جمادی الاولٰی ۱۳۱۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پختہ مکان بنوانا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
پختہ مکان اگر نیك کاموں کے لئے ہو جیسے مسجد ومدرسہ وخانقاہ وسرا تو ثواب ہے اور اپنی ضرورت وحاجت کے ہو تو مباح،اور تفاخر وتکبر کی نیت سے ہو تو حرام،واﷲ سبحنہ و تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۳: مسئولہ زین العابدین از بنگالہ ضلع پابنا قصبہ سراج گنج ۴ رجب المرجب ۱۳۲۰ھ
|
چہ می فرمایند علمائے دین ومفتیان شرع متین اندریں رسوم کہ در ملك بنگال چنانست کہ مردمان برائے تولہ فرزندان خانہ دیگر از خانہ بود وباش جداگانہ بنامی کنند و زادن فرزند درخانہ بود وباش بدفالی شمارند |
علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس رسم کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ بنگال میں یہ رواج ہے کہ نومولود کی ولادت کے لئے اس کی ولادت سے قبل الگ کمرہ تعمیر کیا جاتاہے اور پہلے سے تعمیرشدہ مکان جہاں وہ رہائش پذیر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع