30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ومن لم یحفظھن لم یحفظ اﷲ دینہ ولا دنیاہ حرمۃ الاسلام وحرمتی وحرمۃ رحمی۔رواہ ابوالشیخ [1]و ابن حبان والطبرانی۔ |
محفوظ رکھے،اور جو ان کی حفاظت نہ کرے اﷲ اس کے دین کی حفاظت فرمائے نہ دنیا کی ایك اسلام کی حرمت،دوسری میری حرمت،تیسری میری قرابت کی حرمت،اسے روایت کیا ہے ابوالشیخ ابن حبان اور طبرانی نے۔ |
نسب پر فخر کرنا جائز نہیں
O ہاں نسب پر فخر جائز نہیں۔
O نسب کے سبب اپنے آپ کو بڑا جاننا،تکبر کرنا جائز نہیں۔
O دوسروں کے نسب پر طعن جائز نہیں۔
O انھیں کم نسبی کے سبب حقیر جاننا جائز نہیں۔
O نسب کو کسی کے حق میں عار یا گالی سمجھنا جائز نہیں۔
O اس کے سبب کسی مسلمان کا دل دکھانا جائز نہیں۔
احادیث جو اس باب میں آئیں انھیں معانی کی طرف ناظر ہیں وباﷲ التوفیق خدمت گاری اہلبیت مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لئے یہ بیان ایك رسالہ ہوگیا لہذا بلحاظ تاریخ اس کا نام اِرَاءَ ۃُ الاَدَبْ لِفَاضِلِ النَسَبْ رکھناانسب،واﷲ تعالٰی اعلم۔
شیخ بنظر عمر ہر بوڑھا ہے اور بنظر فضل ہر عالم وصالح اگر چہ جوان ہو اوربنظر نسب ہندوستان میں دو محاورے ہیں ایك یہ کہ سید مغل پٹھان کے سوا باقی ہر قوم کا مسلمان شیخ ہے یوں اس کا اطلاق عام ہے جیسے ابتداء ہند میں ہر مسلمان کو ترك کہتے تھے،اسی محاورے پر مولانا قدس سرہ فرماتے ہیں: ؎
گفت من آئینہ ام مصقول دوست ترك وہند ودرمن آں بیند کہ اوست [2]
(اس نے کہا اے دوست ! میں صاف شیشہ ہوں کہ ترك اورہندوستان کے لوگ مجھ میں اسے دیکھتے ہیں۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع