30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اللھم انھم عترۃ رسولك فھب مسیئھم لمحسنھم وھبہم لی۔ |
الٰہی! وہ تیرے رسول کی آل ہیں تو ان کے بدکار ان کے نکو کاروں کو دے ڈال اور ان سب کو مجھے ہبہ فرمادے۔ |
پھر فرمایا:ففعل مولٰی تعالٰی نے ایسا ہی کیا۔امیر المومنین نے عرض کی:ما فعل کیاکیا؟ فرمایا:
|
فعلہ ربکم بکم ویفعلہ بمن بعد کم۔رواہ الحافظ المحب [1]الطبرانی عن امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔ |
یہ تمھارے ساتھ تمھارے رب نے کیا جو تمھارے بعد آنے والے ہیں ان کے ساتھ بھی ایساہی کرے گا اس کو روایت کیا حافظ محب طبرانی نے امیر المومنین مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے۔ |
تنبیہ نبیہ اور نتیجہ
اقول:ان نصوص جلیلہ قرآن عظیم واحادیث نبی کریم علیہ وعلی آلہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم سے روشن ہوا کہ:
(۱)حدیث مسلم:
|
عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ من ابطأبہ عملہ لم یسرع بہ نسبہ [2]۔ |
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ جو عمل میں پیچھے ہوا سکا نسب نفع بخش نہ ہوگا۔ |
میں نفی نفع مطلق ہے نہ کہ نفع نفی مطلق،ورنہ معاذ اﷲ کریمہ " اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ "[3](ہم نے ان کی ذریت کو ان سے ملادیا) کے صریح معارض ہوگی۔
(۲)نہ کہ کریمہ " " فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَیۡنَہُمْ یَوْمَئِذٍ وَّ لَا یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ [4](تو جب صور پھونکا جائے گا تو نہ ان میں رشتے رہیں گے نہ ایك دوسرے کی بات پوچھے)کہ ایك وقت مخصوص کے لئے ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع