30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وعدنی ربی فی اھل بیتی من اقر منھم بالتوحید ولی بالبلاغ ان لایعذبھم رواہ الحاکم [1]عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ وصححہ ھوثم ابن حجر فی صواعقہ۔ والحمدﷲ رب العالمین۔ |
میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میرے اہل بیت سے جوشخص اﷲ کی وحدانیت اور میری رسالت پر ایمان لائے گا اسے عذاب نہ فرمائے گا۔اس کو روایت کیا ہے حاکم نے انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور اسے صحیح کہا،پھر ابن حجر نے اپنی صواعق میں۔اور اﷲ ہی کے لئے خوبیاں ہیں جو دونوں جہاں کار ب ہے۔ |
حدیث ۱۲۶ و ۱۲۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
یا علی ان اول اربعۃ یدخلون الجنۃ انا وانت و الحسن والحسین وذرار ینا خلف ظھورنا،رواہ ابن عساکر [2]عن علی والطبرانی فی الکبیر عن ابی رافع رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
اے علی! سب میں پہلے وہ چار کہ جنت میں داخل ہوں گے میں ہوں اور تم،حسن اور حسین،اور ہماری ذریتیں۔ہمارے پس پشت ہوں گی۔اسے روایت کیا ہے ابن عساکر نے علی سے اور طبرانی نے کبیرمیں ابی رافع رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔ |
حدیث ۱۲۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اول من یرد علی الحوض اھل بیتی ومن احبنی من امتی۔رواہ الدیلمی[3] عن علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔ |
سب سے پہلے میرے پاس حوض کوثر پر آنیوالے میرے اہل بیت ہیں اور میری امت سے میرے چاہنے والے۔اسے روایت کیا ہے دیلمی نے علی کرم اﷲ وجہہ سے۔ |
حدیث ۱۲۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دعا کی:
[1] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۵۰
[2] تہذیب تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ حسین بن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۲۱،کنز العمال بحوالہ طب عن محمد بن عبید اﷲ حدیث ۳۴۲۰۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۱۰۴
[3] کنز العمال بحوالہ الدیلمی عن علی حدیث ۳۴۱۷۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۱۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع