30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان اﷲ غیر معذبك ولا ولدک۔رواہ الطبرانی [1] بسند صحیح عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بے شك اﷲ تعالٰی نہ تجھے عذاب فرمائے گا نہ تیری اولاد کو۔اس کو طبرانی نے بسند صحیح ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ |
حدیث ۱۲۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
انما سمیت فاطمۃ لان اﷲ فطمھا وذریتھا عن النار یوم القیمۃ رواہ ابن عساکر [2] عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
فاطمہ زہرا کا نام فاطمہ اس لئے ہوا کہ اﷲ تعالٰی نے اسے اور اس کی نسل کو قیامت میں آگ سے محفوظ فرمادیا۔اس کو روایت کیا ہے ابن عساکر نے ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ |
حضور اور اہلبیت سے محبت کرنے والے جنتی ہیں
حدیث ۱۲۴:عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کریمہ ولسوف یعطیك ربك فترضی کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
|
من رضا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان لا یدخل احد من اھل بیتہ النار۔رواہ ابن [3] ابن جریر عنہ من طریق السدی۔ |
یعنی اﷲ عزوجل حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے وعدہ فرماتاہے کہ بے شك عنقریب تمھارا رب اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی رضا یہ ہے کہ حضور کے اہل بیت سے کوئی شخص دوزخ میں نہ جائے۔اسے روایت کیا ہے ابن جریر نے سدی کے حوالے سے عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ |
حدیث ۱۲۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع