30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اولاد امجاد حضرت خاتون جنت بتول زہرا کہ حضرت پر نور سیدالصالحین سید العالمین سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بیٹے ہیں کہ ان کی شان تو ارفع واعلٰی وبلند وبالا ہے ____ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللہُ لِیُـذْہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجْسَ اَہۡلَ الْبَیۡتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیۡرًا ﴿ۚ۳۳﴾"[1] |
اﷲ یہی چاہتاہے کہ تم سے ناپاکی دور رکھے اے نبی کے گھر والو،اور تمھیں ستھرا کردے خوب پاك فرماکر۔ |
حدیث ۱۲۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان فاطمۃ احصنت فحرمھا اﷲ وذریتھا علی النار۔رواہ تمام فی فوائدہ والبزار وابویعلی والطبرانی[2]والحاکم وصححہ عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بے شك فاطمہ نے اپنی حرمت پر نگاہ رکھی تو اﷲ تعالٰی نے اسے اور اس کی تمام نسل کو آگ پر حرام فرمادیا۔اسے روایت کیا ہے تمام نے اپنی فوائد میں اور بزار،ابویعلٰی اور طبرانی اورحاکم نے اور اس کی تصحیح کی ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ |
حدیث ۱۲۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
سألت ربی ان لایدخل احدا من اھل بیتی النار فاعطا نیھا۔رواہ ابوالقاسم[3] بن بشران فی امالیہ عن عمران بن حصین رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعن الصحابۃ جمیعا۔ |
میں نے اپنے رب عزوجل سے مانگا کہ میرے اہل بیت سے کسی کو دوزخ میں نہ لے جائے۔اس نے میری یہ مراد عطا فرمائی اس کو روایت کیا ہے ابوالقاسم بن بشران نے اپنی امالی میں عمران بن حصین رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور تمام صحابہ سے۔ |
حدیث ۱۲۲:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت بتول زہرا سے فرمایا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع