دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

حدیث ۱۱۶:سیدنا عیسٰی ابن مریم علیہما الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا:

طوبٰی لذریۃ المومن ثم طوبٰی لھم کیف یحفظون من بعدہٖ۔

مومن کی ذریت کے لئے خوبی وخوشی ہے پھر خوبی وخوشی ہے کیسی۔اس کے بعد ان کی حفاظت ہوتی ہے۔

اس پر خیثمہ نے وہی آیت تلاوت کی فکان ابوھما صالحا۔

اخرجہ ابن ابی شیبۃ واحمد [1] فی الزھد و ابی ابی حاتم عن خیثمۃ۔

اسے روایت کیا ابن ابی شیبہ اور احمد نے زہد میں اور ابن ابی حاتم نے خثیمہ سے۔

وقال اﷲ عزوجل(اور اﷲ عزوجل نے فرمایا):

" وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمٰنٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰہُمۡ مِّنْ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ"[2]۔

اور وہ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد ایمان میں ان کی تابع ہوئی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے ثواب سے کچھ کم نہ کیا

حدیث ۱۱۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

ان اﷲ یرفع ذریۃ المومن الیہ فی درجتہ وان کانوا دونہ فی العمل لتقربھم عینیہ۔

بیشك اﷲ تعالٰی مومن کی ذریت کو اس کے درجہ میں اس کے پاس اٹھالے گا اگرچہ وہ عمل میں اس سے کم ہو تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔

پھر یہی آیت کریمہ من شیئ تك تلاوت کی۔اور اس کی تفسیر میں فرمایا:

مانقصنا الاٰباء بما اعطینا البنین۔رواہ البزار وابن مردویہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھو عند سعید بن منصور وھنادا بناء جریر [3] والمنذر وابن ابی حاتم والحاکم

ہم نے جو اولاد کو عطا کیا اس کے سبب والدین کو کچھ اجر کم نہ فرمایا۔اسے روایت کیا بزار اور ابن مردویہ نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے انھوں نے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اور اس کو سعید بن منصور،ھناد،ابن جریر اور ابن منذر ابن ابی حاتم،

 



[1] الدرالمنثور بحوالہ ابن ابی شیبہ واحمدفی الزہد وابن ابی حاتم تحت آیۃ وکان ابوھما صالحا ۴ /۲۳۸،الزہد للامام احمد بن حنبل من مواعظ عیسٰی علیہ السلام دارالدیان للتراث قاہرہ ص۷۲

[2] القرآن الکریم ۵۲ /۲۱

[3] الدرالمنثور بحوالہ البزدوی وابن مردویہ عن ابن عباس تحت آیۃ والدین اٰمنوا واتبعتہم ذریاتہم الخ ۶ /۱۱۹،الدرالمنثور بحوالہ سعید بن منصور وابناء جریر والمنذر ابی حاتم والحاکم والبیہقی تحت آیۃ والدین اٰمنوا واتبعتہم ذریاتہم الخ ۶/۱۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن