دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

"یہ دیوار دو یتیموں کی ہے جو ایك مرد صالح کی اولاد میں ہیں اور اس میں نیچے ان کا خزانہ ہے دیوارگرجاتی تو خزانہ ظاہر ہوجاتا لوگ لے جاتے۔لہذا آپ کے رب عزوجل نے اپنی رحمت سے چاہا کہ دیوار قائم اور خزانہ محفوظ رہے کہ وہ جو ان ہو کر نکالیں،ان کے صالح باپ کے صدقہ میں ان پر رحمت ہوئی"

علماء فرماتے ہیں وہ ان بچوں کاآٹھواں یا دسواں باپ تھا۔

حدیث ۱۱۱:عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:

حفظ الصلاح لابیھما وماذکر عنھما صلاحا۔

ان کے باپ کی صلاح کا لحاظ فرمایا گیا۔ان کی اپنی صلاح کا کوئی ذکر نہ فرمایا۔

یعنی وہ اگرچہ خود بھی صالح ہوں اور کیوں نہ ہوں گے کہ ان کے لئے خزانہ لازوال محفوظ رکھا تھا سونے کی تختی پر لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ لکھا۔اور کچھ نصائح و مواعظ۔

کما رواہ ابنا ابی حاتم [1] ومردویۃ فی تفاسیرھما عن ابی ذر وھذا عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہما کلاھما عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والشیرازی فی الالقاب والخرائطی فی قمع الحرص وابن عساکر فی التاریخ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما من قولہ۔

جیساکہ اسے روایت کیا ہے ابن حاتم ومردویۃ نے اپنی تفاسیر میں ابی ذر سے اور یہ حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔ دونوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے۔ اور شیرازی نے القاب میں اور خرائطی نے قمع الحرص میں اور ابن عساکر نے تاریخ میں ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے قول سے۔

مگر یہ صلاح کا سبب تھا نہ کہ نتیجہ۔نتیجہ ان کے باپ کی صلاح کا تھا۔

رواہ الامام عبداﷲ بن المبارك و

اس کو روایت کیا ہے عبداﷲ بن مبارك اور

 


 

 



[1] جامع البیان(تفسیر ابن جریر) تحت آیۃ وکان ابوھما صالحا المطبعۃ المیمنۃ مصر ۱۶/۶،الدرالمنثور بحوالہ ابن مبارك وسعید بن منصور واحمد فی الزہد وابن المنذر وابن ابی حاتم الخ ۴ /۲۳۵،الدرالمنثور بحوالہ حاتم وابن مردویہ والبزار عن ابی ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ مکتبہ آیۃ اﷲ قم ایران ۴ /۲۳۴،الدرالمنثور بحوالہ الخرائطی فی قمع الحرص وابن عساکر فی التاریخ عن ابن عباس ۴ /۲۳۵،تفسیر ابن ابی حاتم تحت آیۃ وکان ابوھما صالحا مکتبہ نزار مصطفی الباز مکۃ المکرمۃ ۷ /۲۳۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن