30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
طبرانی نے اوسط میں بسند حسن ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ |
حدیث ۱۰۸ و ۱۰۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
للشھید عنداﷲ سبع خصال(الی ان قال)ویشفع فی سبعین انسانا من اقاربہ۔رواہ احمد [1]بسند حسن و الطبرانی فی الکبیر عن عبادۃ بن الصامت و الترمذی وصححہ وابن ماجۃ عن المقدام بن معدیکرب رضی اﷲ عنھما۔ |
شہید کے لئے اﷲ تعالٰی کے یہاں سات کرامتیں ہیں۔ہفتم یہ کہ اس کے اقربا سے ستر شخصوں کے حق میں اسے شفیع بنایا گیا۔اس کو احمد نے بسند حسن اور طبرانی نے کبیر میں عبادہ بن صامت سے اور ترمذی نے اور اسے صحیح کہا اور ابن ماجہ نے مقدام بن معدیکرب رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ |
حدیث ۱۱۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
یصف الناس یوم القیمۃ صفوفا فیمر الرجل من اھل النار علی الرجل فیقول یافلان اماتذکر یوم استسقیت فسقیتك شربۃ فیشفع لہ ویمر الرجل علی الرجل فیقول اماتذکر یوم ناولتك طھورا فیشفع لہ ویقول یافلان اماتذکر یوم بعثتنی فی حاجۃ کذا فذھبت لك فیشفع لہ رواہ ابن [2] ماجۃ عن انس |
لوگ روز قیامت پرے باندھے ہوں گے ایك دوزخی ایك جنتی پر گزرے گا۔اس سے کہے گا کیا آپ کو یاد نہیں آپ نے ایك دن مجھ سے پانی پینے کو مانگا میں نے پلایا تھا۔اتنی سی بات پر وہ جنتی اس دوزخی کی شفاعت کرے گا۔ایك دوسرے پر گزرے گا کہے گا آپ کو یا دنہیں کہ ایك دن میں نے آپ کو وضو کو پانی دیا تھا اتنے ہی پروہ اس کا شفیع ہوجائے گا ایك کہے گا آپ کو یاد نہیں کہ فلاں دن آپ نے مجھے فلاں |
[1] الترغیب والترھیب بحوالہ احمد والطبرانی کتاب الجہاد حدیث ۲۷ مصطفی البابی مصر ۲ /۳۲۰،جامع الترمذی ابواب فضائل الجہاد امین کمپنی دہلی ۱ /۱۹۹ و ۲۰۰،سنن ابن ماجہ ابواب الجہاد باب فضل الشہادت فی سبیل اﷲ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰۶
[2] سنن ابن ماجہ کتاب الادب باب فضل صدقہ الماء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۷۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع