دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

شفاعت اور مغفرت

حدیث ۱۰۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الحاج یشفع فی اربع مائۃ من اھل بیت اوقال من اھلہ بیتہ ویخرج من ذنوبہ کیوم ولدتہ امہ۔رواہ البزار [1]عن ابی موسٰی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

چارسو عزیزوں قریبوں کے حق میں حاجی کی شفاعت قبول ہوگی۔حاجی گناہ سے ایسے نکل جاتاہے جیسا جس دن ماں کی پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔اس کو روایت کیا ہے بزار نے ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔

حدیث ۱۰۶:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الشھید یشفع فی سبعین من اھل بیتہ رواہ ابوداؤد [2]وابن حبان فی صحیحہ عن ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

شہید کی شفاعت اس کے ستر اقارب کے بارے میں مقبول ہوگی۔اس کو ابوداؤد اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں ابو الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

حدیث ۱۰۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الشھید یغفرلہ اول دفقۃ من دمہ ویزوج حوراوین ویشفع فی سبعین من اھل بیتہ رواہ الطبرانی [3] فی الاوسط بسند حسن عن ابی ھریرۃ

شہید کے بدن سے پہلی بارجو خون نکلتا ہے اس کے ساتھ ہی اس کی مغفرت فرمادی جاتی ہے۔اور دم نکلتے ہی دو۲ حوریں اس کی خدمت کو آجاتی ہیں اور اپنے گھروالوں سے ستّر اشخاص کی شفاعت کا اسے اختیار دیا جاتاہے اسے

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ البزار عن ابی موسٰی حدیث ۱۱۸۴۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۵ /۱۴،الترغیب والترھیب بحوالہ البزار کتاب الحج حدیث ۱۵ مصطفی البابی مصر ۲ /۱۶۶،مجمع الزوائد بحوالہ البزار باب دعاء الحجاج والعمار دارالکتاب بیروت ۳ /۲۱۱

[2] سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب فی الشہید یشفع آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۳۴۱،موارد الظمان حدیث ۱۶۱۲ المطبعۃ السلفیہ ص۳۸۸

[3] المعجم الاوسط حدیث ۳۳۲۳ مکتبہ المعارف ریاض ۴ /۱۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن