30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنت میں بلند درجے والا کون!
حدیث ۱۰۲ و ۱۰۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
رأیت کانی دخلت الجنۃ فرأیت الجعفر درجۃ فوق درجۃ زید فقلت ماکنت اظن ان زیدا دون جعفر فقال جبریل ان زیدا لیس بدون جعفر ولکنا فضلنا جعفرا لقرابتہ منک۔رواہ الحاکم [1]عن ابن عباس وابن سعد فی الطبقات عن محمد بن عمر بن علی المرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہم مرسلا۔وھذا لفظ ملفق بینھما۔ |
میں جنت میں گیا تو ملاحطہ فرمایا کہ جعفر بن ابی طالب کا درجہ زید بن ثابت کے درجے سے اوپر ہے۔میں نے کہا مجھے گمان نہ تھا کہ زید جعفر سے کم ہے۔جبریل نے عرض کی زید جعفر سے کم تو نہیں مگر ہم نے جعفر کا درجہ اس لئے زیادہ کیا ہے کہ انھیں حضور سے قرابت ہے۔اس کو روایت کیا ہے حاکم نے ابن عباس سے اور ابن سعد نے طبقات میں محمد بن عمر بن علی المرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے مرسلا اور یہ لفظ دو نوں میں مختلف ہیں۔ |
حدیث ۱۰۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من قرأالقراٰن فاستظھرہ فاحل حلالہ وحرم حرامہ ادخلہ اﷲ بہ الجنۃ وشفعہ فی عشرۃ من اھلہ بیتہ کلھم قدوجبت لہ النار۔رواہ ابن [2]ماجۃ والترمذی عن امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔ |
جس نے قرآن حفظ کیا اور اس کے حلال کوحلال اور حرام کو حرام ٹھہرایا اﷲ تعالٰی اس کی برکت سے اسے جنت میں داخل کرے گا اور اس کے اہل خانہ کے دس افراد کے متعلق اس کی سفارش قبول ہوگی جن پر جہنم واجب ہوچکی تھی۔اس کو روایت کیا ہے ابن ماجہ اور ترمذی نے امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع