30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاتنفع کل سبب ونسب منقطع یوم القیمۃ الا نسبی وسببی فانھا موصولۃ فی الدنیا والاخرۃ۔رواہ البزار [1]۔ |
قرابت نفع نہ دے گی۔ہر علاقہ ورشتہ قیامت میں منقطع ہو جائے گا مگرمیرا رشتہ اور علاقہ کہ دنیا وآخرت میں جڑا ہوا ہے۔اس کو بزار نے روایت کیا ہے۔ |
دوسری حدیث صحیح میں یوں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے برسر منبر فرمایا:
|
مابال رجال یقولون ان رحم رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا تنفع قومہ یوم القیمۃ بلٰی واﷲ ان رحمی موصولۃ فی الدنیا والاخرۃ۔رواہ الحاکم[2] عن ابی سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ وصححہ ابن حجر فی غیر مامقام۔ |
کیا خیال ہے ان شخصوں کا کہ کہتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی قرابت روز قیامت ان کی قوم کو نفع نہ دے گی خدا کی قسم میری قرابت دنیا وآخرت میں پیوستہ ہے۔اسے روایت کیا ہے حاکم نے ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو ابن حجر نے کئی مقام پر صحیح قرار دیا ہے۔ |
حدیث ۹۷ تا ۱۰۱:کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا اور فرمایا:
|
مابال اقوام یزعمون ان رحمی لا تنفع بل حتی حاء و حکم۔رواہ الحاکم و ابن عساکر عن ابی بردۃ و معناہ عند الطبرانی وابن مندۃ والدیلمی عن ابی ھریرۃ وابن عمر وعمار معا رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین وبوجہ اخر عند الطبرانی فی الکبیر [3] عن ام ھانی رضی اﷲ تعالٰی عنہا وسیاتی۔ |
کیا حال ہے ان لوگوں کا کہ گمان کرتے ہیں کہ میری قرابت نفع نہ دے گی ہاں نفع دے گی یہاں تك کہ قبائل حاء وحکم دو قبیلہ یمن کو،اسے روایت کیاہے ابن عساکر نے ابی بردہ سے۔اسی معنی کو طبرانی،ابن مندہ اور دیلمی نے حضرت ابو ہریرہ ابن عمر اور عمار سے اجتماعی طو ر پر روایت کیا ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اور ایك اور طریق سے طبرانی نے کبیرمیں ام ہانی رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے اور ابھی یہ روایت آئے گی۔ |
[1] مجمع الزوائد بحوالہ البزار کتاب علامات النبوۃ باب فی کرامتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتاب بیروت ۸ /۲۱۶
[2] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ من اھان قریشیا اھانہ اﷲ دارالفکر بیروت ۴ /۷۴،مجمع الزوائد باب ماجاء فی حوض النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتاب بیروت ۱۰ /۳۶۴
[3] مجمع الزوائد کتاب المناقب باب مناقب ام ہانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ دارالکتاب بیروت ۹ /۲۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع