30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجیح قریش کی ہوگی
حدیث ۹۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
لو انی اخدت بحلقۃ باب الجنۃ مابدأت الابکم یابنی ھاشم،رواہ الخطیب [1]عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
میں دروازہ بہشت کی زنجیر ہاتھ میں لوں تو اے بنی ہاشم ! پہلے میں تمھیں سے شروع کروں۔اسے روایت کیا ہے خطیب نے انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ |
حدیث ۹۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اٰترون انی اذا تعلقت بحلق ابواب الجنۃ اوثر علی بنی عبدالمطلب احدا۔رواہ ابن النجار [2]عن ابن عاس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
کیا یہ خیال کرتے ہو کہ جب میں درہائے جنت کی زنجیر ہاتھ میں لوں اس وقت اولاد عبدالمطلب پر کسی اور کو ترجیح دوں گا۔اس کو روایت کیا ہے ابن النجار نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔ |
حضور سے قرابت
حدیث ۹۲ تا ۹۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
کل سبب ونسب منقطع یوم القیمۃ الا سببی ونسبی رواہ البزار [3]والطبرانی فی الکبیر والحاکم فی المستدرك |
ہر علاقہ اور رشتہ روز قیامت قطع ہوجائے گا مگر میرا علاقہ اور رشتہ،اسے روایت کیا ہے بزار اور طبرانی نے کبیر میں اور حاکم نے مستدرك |
[1] تاریخ بغداد ترجمہ عبداﷲ بن الحسن ۵۰۵۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۹ /۴۳۹
[2] کنز العمال بحوالہ ابن النجار عن ابن عباس حدیث ۳۳۹۰۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۴۱
[3] المعجم الکبیر حدیث ۲۶۳۳ تا ۲۶۳۵ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۳ /۴۵ و حدیث ۱۱۶۲۱ ۱۱ /۲۴۳،السنن الکبرٰی کتاب النکاح بیروت ۷ /۱۱۴ و المستدرك کتاب معرفۃ الصحابۃ ۳/ ۱۴۲کنز العمال حدیث ۳۱۹۱۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع