دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

روز قیامت حضور سے قریب تر قریش ہوں گے

حدیث ۸۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

ان لواء الحمد یوم القیامۃ بیدی وان اقرب الخلق من لوائی یومئذ العرب۔رواہ الامام والترمذی[1] الحکیم والطبرانی فی الکبیر والبیھقی فی شعب الایمان عن ابی موسٰی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

بے شك روز قیامت لواء الحمد میرے ہاتھ میں ہوگا۔اور بے شك اس دن تمام مخلوق میں عرب میرے نشان سے زیادہ قریب ہوں گے اسے روایت کیا ہے امام ترمذی حکیم نے اور طبرانی نے کبیر میں اور بیہقی نے شعب الایمان میں ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔

حدیث ۸۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

اول من اشفع لہ یوم القیمۃ من امتی اھل بیتی ثم الاقرب فالاقرب من قریش ثم الانصارثم من اٰمن بی واتبعنی من الیمن ثم من سائر العرب ثم الاعاجم ومن اشفع لہ اولا افضل رواہ الطبرانی [2]فی الکبیر والدار قطنی فی الافراد والمخلص فی الفوائد عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

روز قیامت میں سب سے پہلے اہل بیت کی شفاعت فرماؤں گا۔ پھر درجہ بدرجہ زیادہ نزدیك ہیں قریش تک۔پھر انصار۔پھر وہ اہل یمن جو کہ مجھ پر ایمان لائے اور میری پیروی کی،پھر باقی عرب،پھر اہل عجم۔اور میں جس کی شفاعت پہلے کروں وہ افضل ہے اس کو روایت کیا ہے طبرانی نے کبیر میں اور دارقطنی نے افراد میں اور مخلص نے فوائد میں ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔

 


 

 



[1] شعب الایمان حدیث ۱۶۱۳ دارالکتب العلمیہ بیرت ۲ /۲۳۲،کنز العمال بحوالہ الحکیم طب ھب حدیث ۳۳۹۲۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۴۶،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی کتاب المناقب باب ماجاء فی فضل العرب دارالکتاب بیروت ۱۰ /۵۲

[2] المعجم الکبیر عن ابن عمر حدیث ۱۳۵۵۰ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۲ /۴۲۱،کنز العمال بحوالہ طب ك حدیث ۳۴۱۴۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن