30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث۷۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان فلانا اھدی الی ناقۃ فعوضتہ منھا ست بکرات فظل ساخطالقد ھممت ان لا اقبل ھدیۃ الا من قریشی او انصاری اوثقفی اودوسی،الحدیث۔رواہ احمد [1]والترمذی والنسائی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح۔قال المناوی فی التیسیر لانھم لمکارم اخلاقہم وشرف نفوسھم وطیب عنصر ھم لا تطمح نفوسھم الی ماینتظر الیہ السفلۃ والرعاع من استکثار العوض علی الھدیۃ [2]۔ |
بے شك فلاں شخص نے ایك ناقہ نذر دیا تھا میں نے اس کے بدلے چھ جوان ناقے عطا فرمائے اور وہ ناراض ہی رہا،بے شك میرا ارادہ ہوا کہ ہدیہ قبول نہ کروں مگر قریشی یا انصاری یا ثقفی یا دوسی کا،الحدیث۔اس کو روایت کیا ہے احمد اور ترمذی اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے صحیح سند کے ساتھ،مناوی نے تیسیر میں کہا کہ وہ اپنے کرم اخلاق اور شرافت کے باعث کمینوں کی طرح ہدیہ پر زیادہ معاوضے کی نگران نہیں رہتے۔ |
امانت دار
حدیث ۷۲:حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لایملی مصاحفنا الاغلمان قریش وغلمان ثقیف۔ رواہ ابونعیم [3]عن جابر بن سمرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ہمارے مصحف نہ لکھیں مگر قریش وثقیف کے لڑکے(یہ باب امانت سے ہوا)اسے ابونعیم نے جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ |
حدیث ۷۳ و ۷۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
[1] جامع الترمذی ابواب المناقب باب فی ثقیف وبنی حنفیہ امین کمپنی دہلی ۲ /۲۳۳،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۹۲
[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ان فلانا اھدی لی ناقۃ الخ مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۱ /۳۲۴
[3] کنز العمال بحوالہ ابی نعیم عن جابر حدیث ۳۷۹۸۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۴ /۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع