دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

من فارس۔

(یعنی فارس)کے لوگ اس کو حاصل کرلیتے۔

قیل ارادبفارس ھنا اھل خراسان [1](کہا جاتاہے فارس سے مراد یہاں اہل خراسان ہیں۔ت)اور نسب بلاد مثل خراساں و بلخ ومرو دتتر کا ذکر خارج ازبحث ہے۔شرافت ودناء ت کسی شہر کے سکونت پر نہیں،نہ بعض اکابر کا کوئی پیشہ کرنا اس کے جواز سے زائد دلیل نادر پر حکم۔فرق ہے اس میں کہ فلاں امام نے نساجی کی اور فلاں نساج کہ قوم نساجین سے تھا امام ہوگیا۔تمام انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام نے بکریاں چرائیں،اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ فلاں گڈریا نبی ہوگیا۔اور سو بات کی ایك بات وہ ہے جس کی طرف ہم نے صدر کلام میں اشارہ کیا کہ مواز نہ بحیثیت مجموعی ہے نہ کہ فردا فردا۔اور حکم کے لئے غالب بلکہ اغلب کافی۔اور شك نہیں کہ یوں اخلاق فاضلہ میں شریف قوموں کا حصہ غالب ہے۔اور احادیث کثیرہ اس پر ناطق متعدد احادیث سے گزرا کہ:ایك قریش کی قوت دو مردوں کے برابر ہوتی ہے۔اور ایك قریش کی امانت دو آدمیوں کے مثل۔

حدیث ۶۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

اذا اختلف الناس فالعدل فی مضر۔رواہ الطبرانی [2] فی الکبیر عن ابن عباس۔

جب لوگ مختلف ہوں تو عدل قوم مضر میں ہے۔(جس میں سے قریش ہیں)۔اس کو روایت کیا ہے طبرانی نے کبیرمیں ابن عباس سے۔

حدیث ۷۰:کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

قسم الحیاء عشرۃ اجزاء فتسعۃ فی العرب وجزء فی سائر الناس،رواہ الخطیب[3] فی البخلاء عن محمد بن مسلم۔

حیاء کے دس حصے کئے گئے ان میں سے نو حصے عرب میں ہیں اور ایك باقی تمام لوگوں میں،اس کوروایت کیا ہے خطیب نے بخلاء میں محمد بن مسلم سے۔

 


 

 



[1] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث لوکان الایمان عند الثریا مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۲ /۳۰۹

[2] المعجم الکبیر حدیث ۱۱۴۱۸ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۱۱/ ۱۷۸

[3] کنز العمال بحوالہ الخطیب فے کتاب البخلاء حدیث ۳۴۱۱۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن