دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الطبرانی [1]فی الکبیر والخطیب۔

طبرانی نے کبیر میں اور خطیب نے روایت کیا۔

اخلاق فاضلہ

مشاہدہ شاہد اور تجربہ گواہ ہے کہ شریف قومیں بحیثیت مجموعی دیگر اقوام سے حیا،حمیت،تہذیب،مروت،سخاوت،شجاعت،سیر چشمی،فتوت،حوصلہ،ہمت،صفائے قریحت وغیرہا بکثرت اخلاق حمیدہ،موہوبہ،مکسوبہ،میں زائد ہوتی ہیں اور سب کا آدم وحوا علیہما الصلٰوۃ والسلام ایك ماں باپ سے ہونا جس طرح تفاوت افراد کا نافی نہیں ایك آدمی لاکھ کے برابر ہوتاہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس شیئ خیرا من الف مثلہ الاالانسان،اخرجہ الطبرانی [2]فی الکبیر والضیاء فی المختارۃ عن سلمان الفارسی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

انسان کے سوا کوئی چیز اس کی ہم جنس ہزار کے برابر نہیں ہوسکتی،اس کو بیان کیا ہے طبرانی نے کبیرمیں اورضیاء نے مختارہ میں سلمان فارسی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

یوں ہی تفاوت اصناف واقوام کامنافی نہیں۔قریش کی جرأت،شجاعت،سماحت،فتوت،قوت،شہامت،اسلام وجاہلیت دونوں میں شہرہ آفاق رہی ہے۔اور ان میں بالخصوص بنی ہاشم یوں ہی جاہلیت میں بنی باہلہ خست ودناءت سے معروف تھے۔حتی قال قائلھم(ان میں سے ایك نے کہا۔ت):

وما ینفع الاصل بنی ھاشم                                                               اذا کانت النفس من باھلہ

ولو قیل للکلب یابا ھلی                                      عوی الکلب من لؤم ھذا النسب [3]

(بنی ہاشم سے اصل کا ہونا نافع نہیں جب وہ بنی باہلہ کافرد ہو۔جب کتے کو"یاباہلی"کہا جائے تو وہ اس نسب کی شرمساری سے ماند ہوجاتاہے۔ت)


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۷۹۴۶ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸ /۲۸۹،کنز العمال بحوالہ طب والخطیب عن ابی امامۃ حدیث ۳۳۹۱۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۴۳

[2] المعجم الکبیر حدیث ۶۰۹۵ المکتبہ الفیصلیہ بیروت ۶ /۲۳۸،کنز العمال بحوالہ طب والضیاء عن سلمان حدیث ۳۴۶۱۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۱۹۱

[3]سیر اعلام النبلاء ترجمہ قتیبہ بن مسلم ۱۶۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴ /۱۱۔۴۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن