30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷)حکم ہفتم،نہایۃ وتبیین وشافی وفتح ودرر وغیرہا میں ہے:
|
تعزیر اشراف الاشراف وھم العلماء والعلویۃ بالاعلام بان یقول لہ القاضی بلغنی انك تفعل کذا فینزجر [1]۔ |
یعنی علماء سادات سب سے اعلی درجہ کے اشراف ہیں ان سے اگر کوئی تقصیر موجب تعزیر واقع ہو کہ اراذل کرتے تو ضرب و حبس کے مستحق ہوتے،ان کے علاوہ کے لئے اس قدر بس ہے کہ قاضی کہے مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ ایسا کام کرتے ہیں اس قدر ان کے زجر کو بس ہے۔ |
لغزشیں
حدیث ۶۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اقیلوا الکرام عثراتھم رواہ ابن [2] عساکر عن ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا قطعۃ من حدیث۔ |
کریموں کی لغزشوں سے در گزر کرو،اس کو روایت کیا ہے ابن عساکر نے حضرت ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے یہ حدیث کا ایك ٹکڑا ہے۔ |
حدیث ۶۳ تا ۶۶:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
تجافوا عن عقوبۃذی المروءۃ الا فی حد من حدود اﷲ تعالٰی [3]۔رواہ الطبرانی فی الاوسط عن زید بن ثابت وصدرہ لہ فی کتاب مکارم الاخلاق |
اصحاب مروت کی سزا سے درگزر کرو مگر حدود الٰہیہ سے کسی میں۔اسے روایت کیا ہے طبرانی نے اوسط میں زید بن ثابت سے اور اس کا ابتدائی حصہ ان کی کتاب مکارم الاخلاق میں ہے اور |
[1] ردالمحتار کتاب الحدود باب التعزیر داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۱۷۸،تبیین الحقائق بحوالہ نہایۃ کتاب الحدود باب التعزیر المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۳/ ۲۰۸،فتح القدیر کتاب الحدود باب التعزیر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۱۱۲
[2] کنز العمال بحوالہ ابن عساکر عن عائشہ رضی اﷲ عنہا حدیث ۱۵۰۵۷ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۱۱۰
[3] کنز العمال بحوالہ طس عن زید بن ثابت حدیث ۱۲۹۸۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۵/ ۳۱۰،کنز العمال بحوالہ طب فی مکارم الاخلاق وابی بکر بن المزربان ۱۲۹۸۱ موسسۃ الرسالہ بیروت ۵/ ۳۱۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع