دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۴)حکم چہارم،عرب کبھی بحال کفر بھی غلام نہ بنائے جائیں گے۔

(۵)حکم پنجم،ان کے مشرکوں پر جزیہ نہ رکھا جائے گا کہ ان میں جو غلام نہ بن سکے اس پر جزیہ بھی نہیں

(۶)حکم ششم،ان کی زمین سے کبھی خراج بھی نہیں لیا جائے گا وہ بہر حال عشری ہےدرمختار میں ہے:

قتل الاساری ان شاء ان لم یسلموا او استرقھم او ترکھم احرارا ذمۃ لنا الامشرکی العرب [1]۔

مشرکین عرب کے علاوہ دیگر عرب نژاد اگر اسلام نہ لائیں تو ان کے بارے اختیار ہے کہ قتل کریں یاآزا د یا انھیں غلام بنائے ہمارے ذمے چھوڑدے

اسی کی فصل فی الجزیہ میں ہے:

توضع علی کتابی ومجوسی ووثنی عجمی لجواز استرقاقہ فجاز ضرب الجزیۃ علیہ لاعلی وثنی عربی [2]۔

جزیہ مقرر کیاجائے گا کتابی،مجوسی،اور بت پرست پر،کیونکہ ان کا غلام بنانا جائز ہے،تو ان پر جزیہ مقرر کرنا جائز ہے نہ کہ عربی بت پرست پر۔

اسی کے باب العشر میں ہے:

ارض العرب عشریۃ [3]۔

عرب کی زمین عشری ہے۔

ردالمحتار میں ہے:

لان کمالارق علیھم لاخراج علی اراضیھم نھر و تمامہ فی الفتح [4]۔

اس لئے کہ جیسا کہ ان پر غلامی نہیں ہے ان کی زمینوں پر خراج بھی نہیں،نہر اس کی کامل بحث فتح میں ہے۔

حدیث ۶۲:کہ حضور اقدس صلی اﷲ تالٰی علیہ وسلم نے غزوہ اوطاس میں فرمایا:

لوکان ثابتا علی احد من العرب رق کان الیوم [5]

اگر کوئی عرب غلام بن سکتا تو آج بنایاجاتا۔

 


 

 



[1] درمختار کتاب الجہاد باب الغنم مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۴۲

[2] درمختار کتاب الجہاد فصل فی الجزیہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۱

[3] درمختار کتاب الجہاد باب العشروالخراج والجزیہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۴۷،۳۴۸

[4] ردالمحتار کتاب الجہاد باب العشروالخراج والجزیہ داراحیاء التراث العربی بیرت ۳/ ۲۵۴

[5] کنز العمال بحوالہ طب عن معاذ حدیث ۳۳۹۳۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن