30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قریشا ثم اخرجتہ من بنی ہاشم صفوۃ قریش فھم خیر من خیر رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ[1]۔ |
پیدا کیا۔پھر قریش میں ان کے برگزیدہ بنی ہاشم سے۔وہ بہتر سے بہتر ہیں اس کو روایت کیا ہے طبرانی نے کبیر میں ابی امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ |
نفس میں سب سے بہتر جان حضور
حدیث ۵۸،۵۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اتا نی جبریل فقال یامحمد ان اﷲ بعثنی فطفت شرق الارض وغربھا وسہلھا وجبلھا فلم اجد حیاخیرا من العرب ثم امرنی فطفت فی العرب فلم اجد حیاخیرا من مضر ثم امرنی فطفت فی مضر فلم اجد حیاخیرا من کنانۃ ثم امرنی فطفت فی کنانۃ فلم اجد حیا خیرا من قریش ثم امرنی فطفت فی قریش فلم اجد حیاخیرا من بنی ہاشم ثم امرنی ان اختار من انفسھم فلم اجد فیھا نفسا خیرا من نفسک،رواہ الامام حکیم [2]عن الامام الصادق عن الامام الباقر وصدرہ الی مضر الدیلمی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جبریل(علیہ السلام)نے حاضر ہو کر مجھ سے عرض کی کہ اﷲ عزوجل نے مجھے بھیجا میں زمین کے پورب،پچھم،نرم وکوہ ہر حصے میں پھرا،کوئی قبیلہ عرب سے بہتر نہ پایا،پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں نے تمام عرب کا دورہ کیا تو کوئی قبیلہ مضر سے بہتر نہ پایا،پھر حکم فرمایا،میں نے مضر میں تفتیش کی کوئی قبیلہ کنانہ سے بہتر نہ پایا،پھر حکم دیا میں نے کنانہ میں گشت کیا،کوئی قبیلہ قریش سے بہتر نہ پایا،پھر حکم دیا میں قریش میں پھرا کوئی قبیلہ بنی ہاشم سے بہتر نہ پایا،پھر حکم دیا کہ سب میں بہتر نفس تلاش کرو تو کوئی جان حضور کی جان سے بہتر نہ پائی،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔اسے روایت کیا ہے امام حکیم نے امام صادق سے انھوں نے امام باقر سے اور اس کی ابتداء سے مضر تك دیلمی نے ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع