دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

عن واثلۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

واثلہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔

حضور افضل ترین قبیلہ میں پیدا ہوئے

حدیث ۵۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

بعثت من خیر قرون بنی آدم قرنا فقرنا حتی کنت فی القرن الذی کنت فیہ۔رواہ البخاری [1]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

میں ہرقرن وطبقہ میں بنی آدم کے بہترین طبقات میں بھیجا گیا یہاں تك کہ اس طبقے میں آیا جس میں پیدا ہوا،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،اسے بخاری نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

حدیث ۵۶:کہ فرمایا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

خرجت من افضل حیین من العرب ھاشم وزھرۃ [2]رواہ ابن عساکر عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

میں عرب کے دو سب سے افضل قبیلوں بنی ہاشم وبنی زہرہ سے پیدا ہوا۔اس کو روایت کیا ابن عساکر نے ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔

حدیث ۵۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:جب معد بن عدنان کی اولاد میں چالیس ۴۰ مرد ہوگئے ایك بار انھوں نے موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لشکر پر حملہ کرکے مال لے لیا۔موسٰی علیہ السلام نے ان کے ضرر کی دعا فرمائی۔اب عزوجل نے وحی بھیجی اے موسٰی! انھیں بد دعا نہ کرو کہ انھیں میں سے وہ نبی امی بشیر ونذیر ہوگا جو میرا پیارا ہے اور انھیں میں سے امت مرحومہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہوگی جو مجھ سے تھوڑے رزق پر راضی اور میں ان سے تھوڑے عمل پر راضی ہوں گا،فقط ایمان پر انھیں جنت دوں گا کہ ان میں ان کے نبی محمد بن عبداﷲ بن عبدالمطلب ہوں گے(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)جو باوصف کمال ورعب دار ہونے کے متواضع ہوں گے۔

اخرجتہ من خیر جیل من امتہ

میں نے ان کو سب سے بہتر گروہ قریش سے

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب المناقب باب صفۃالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۰۳

[2] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر طہارۃ مولدہ وطیب اصلہ،داراحیاء التراث العربی بیروت،۳/ ۲۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن