دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

حدیث ۴۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

قریش سادۃ العرب۔رواہ الرامھر مزی [1] فی کتاب الامثال عن الوضین بن مسلم مرسلا۔

قریش سارے عرب کے سردار ہیں۔اس کو روایت کیا ہے رامہر مزی نے کتاب الامثال میں وضین بن مسلم سے مرسلا

حدیث ۴۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

عبد مناف عز قریش وقریش تبع لولد قصی والناس تبع لقریش [2]۔رواہ ایضا کذٰلك عن بن الضحاك ھذا مختصر۔

بنی عبد مناف سارے قریش کی عزت ہیں اور قریش اولاد قصی کے تابع ہیں۔اور تمام آدمی قریش کے تابع ہیں اسے بھی رامھرمزی نے کتاب الامثال میں عثمان بن ضحاك سے مرسلا روایت کیا۔یہ مختصر ہے۔

حدیث ۴۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

باابا الدرداء اذا فاخرت ففاخر بقریش رواہ عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ تمام فی فوائدہ وابن عساکر [3]

اے ابودرداء! جب تو فخرکرے تو قریش سے فخر کر۔اس کو روایت کیا ہے ابودرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے تمام نے فوائد میں اور ابن عساکر نے۔

حدیث ۴۶:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

خیر الناس العرب وخیر العرب قریش وخیر قریش بنوھاشم۔رواہ الدیلمی [4]عن امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

سب آدمیوں سے بہتر عرب ہیں اور سب عرب سے بہتر قرشی،اور سب قریش سے بہتر بنی ہاشم،اس کو دیلمی نے امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ الرامھرمزی فی الامثال حدیث ۳۴۱۱۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۸۸

[2] کنز العمال بحوالہ الرامھرمزی فی الامثال حدیث ۳۴۱۱۲ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۸۸

[3] کنز العمال بحوالہ تمام وابن عساکر حدیث ۳۴۱۲۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۸۹،تہذیب تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ العباس بن عبداﷲ داراحیاء التراث العربی بیروت ۷/ ۲۲۸

[4] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۲۸۹۲ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۱۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن