دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

وتعلموا منھا فان امانۃ الامین من قریش تعدل امانۃ امینین[1]۔رواہ ابن عساکر عن امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ وھو ایضا بمعناہ قطعۃ من حدیث انس۔

قریش پر دعوٰی استادی نہ رکھو اور ان کی شاگردی کرو کہ قریش میں ایك امین کی امانت دوامینوں کے برابرہے۔اسے روایت کیا ابن عسا کر نے امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالی وجہہ سے یہ بھی اپنے معنی کے اعتبار سے حدیث انس کا حصہ ہے۔

حدیث ۳۷ و ۳۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

اعطیت قریش مالم یعط الناس [2]رواہ الحسن بن سفیان فی مسندہ ابونعیم فی معرفۃ الصحابۃ عن الحلیس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ونعیم بن حماد عن ابی الزاھریۃ مرسلا وصلہ الدیلمی عنہ عن خنیس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ھکذا فیما نقلت عنہ بمعجمۃ فنون رواہ مصحفا عن حلیس بمھلۃ فلام۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

قریش کو وہ عطا ہوا جو کسی کو نہ ہوا۔اس کو روایت کیا ہے حسن بن سفیان نے اپنی مسند میں،ابو نعیم نے معرفۃ الصحابہ میں حلیس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور نعیم بن حماد نے ابی زاہریہ سے مرسلا اور اس کو دیلمی نے عن حلیس عن خنیس رضی اﷲ تعالٰی عنھما کہہ کر متصل بنایا ہے"خ"کے بعد"ن" منقول ہے انھوں نے"ح"کے بعد لام سے "حلیس"کہہ کر روایت کیا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

حدیث ۳۹ و ۴۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

فضل اﷲ قریشا بسبع خصال لم یعطھا احد قبلھم ولایعطاھا احد بعد ھم۔

اﷲ تعالٰی نے قریش کو ایسی سات باتوں سے فضلیت دی جو نہ ان سے پہلے کسی کو ملیں نہ ان کے بعد کسی کو عطا ہوں۔

انی منھم ایك تو یہ ہے کہ میں قریش ہوں(یہ تمام فضائل سے ارفع واعلٰی ہے)___ وفیھم الخلافۃ والحجابۃ والسقایۃ اور انھیں میں خلافت اور کعبہ معظمہ کی دربانی اور حاجیوں کا سقایہ _____ونصرھم علی الفیل اور انھیں اصحاب فیل پر نصرت بخشی _____ وعبدوا اﷲ عشر سنین لایعبدہ غیرھم اور انھوں نے دس سال اﷲ کی عبادت تنہا کی کہ ان کے سوا روئے زمین پر کسی اور


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ ابن عساکر عن علی حدیث ۳۳۸۴۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۳۱

[2] کنز العمال بحوالہ حسن بن سفیان وابونعیم فی المعرفۃ الخ حدیث ۳۳۸۰۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن