دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

دینے والا ہے۔کتاب النکاح میں سارا باب کفاءت تو خاص اسی اعتبار تفرقہ ومزیت پر مبنی ہے۔سید زادی اگر کسی مغل پٹھان یا شیخ انصاری سے بے رضائے ولی نکاح کرے گی نکاح ہی نہیں ہوگا جب تك بہ سبب فضل علم دین مکافات ہو کر کفاءت نہ ہوگئی ہو۔یونہی اگر غیرا ب وجد بشرائط معلومہ نابالغہ کا ایسا نکاح کردیں وہ بھی باطل ومردود محض ہے۔اسی طرح اگرمغلانی۔پٹھانی نابالغہ کسی جولاہے یا دھنیے سے نکاح کرلے۔یا ولی غیر ملزم نابالغہ کا نکاح کردے یہ سب باطل ونامنعقد ہیں والمسائل مصرح بہا متونا وشروحا وفتاوٰی(یہ مسائل دیگر متداول کتب متون وشروح اور کتب فتاوٰی میں تفصیل سے درج ہیں)یوں ہی امامت صغرٰی کی ترتیب میں شرف نسب وجہ ترجیح ہے۔تنویرالابصارمیں ہے:

الاحق بالامامۃ الاعلم الی قولہ ثم الاشرف نسبا ثم الانظف ثوبا [1]۔

سب سے زیادہ مستحق امامت وہ ہے جو زیادہ علم رکھتاہو (مصنف کے اس قول تک)پھر وہ جو باعتبار نسب کے زیادہ شریف ہو،پھر وہ جس کے کپڑے زیادہ ستھرے ہوں۔

درمختارمیں ہے:

الاشرف نسبا ثم الاحسن صوتا [2]الخ۔

وہ جو باعتبار نسب کے زیادہ شریف پھر جس کی آواز بہتر ہو۔

قریش کی خلافت

اور امامت کبرٰی میں تو شرع مطہر نے اس درجہ کا لحاظ فرمایا ہے کہ اسے صرف قریش کے ساتھ مخصوص فرمادیا۔غیر قریش اگر چہ عالم اجل ہو امام وخلیفہ نہیں ہوسکتا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الائمۃ من قریش [3]رواہ

تمام خلفاء قریش ہوں گے۔اس کو روایت

 


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الصلوٰۃ باب الامامۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۸۲

[2] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الصلوٰۃ باب الامامۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۸۲

[3] مسند احمد بن حنبل عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۱۸۳،المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت ۴/ ۷۶،السنن الکبرٰی کتاب الصلوٰۃ باب من قال یؤمہم ذونسب الخ دارصادر بیروت ۳/ ۱۲۱،السنن الکبرٰی کتاب قتال اہل البغی،باب الائمۃ من قریش دارصادر بیروت ۸/ ۱۴۳،المعجم الکبیر حدیث ۷۲۵ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱/ ۲۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن