30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر جد اعلی کسی کا کاشت کاریا نورباف یا ماہی فروش ہو بعدہ اس کی نسل میں یہ پیشہ معمول رہا ہو یا متروك ہوگیا ہو تو اس صورت میں ان کی اولاد کو ماشا یا جولا ہا یا شکاری یا اطراف کہہ کر پکارنا جس سے ان کی دل شکنی ہوتی ہے درست ہے یانہیں؟ اور علاوہ صحابی النسل کے دوسری قوم کو شیخ کہنا رواہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان کرو تاکہ اجرپاؤ۔ت)
الجواب:
|
بداں کہ قولہ تعالٰی" جَعَلْنٰکُمْ شُعُوۡبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ ؕ "[1](۱)وقول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من ابطأبہ عملہ لم یسرع بہ نسبہ [2]وقول دیگر اعملی یافاطمۃ ولا تقولی انی بنت الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [3]باعلی صوت ندا کند کہ شرافت نسب کہ اکثر جہال بہ سبب جہالت وحماقت واز عدم واقفیت حالات بزرگان دین وسلف صالحین وصحابہ کاملین وانبیاء مرسلین، بداں مباہات میکند نزد حق سبحانہ وتعالٰی بہ چیزے نمی ارزد و بہ منزلہ ھباء منثورا باشد کما قال اﷲ تعالٰی " وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ؕ ["[4] |
اﷲ تعالٰی فرماتاہے:تمھیں شاخیں اور قبیلے کیا کہ آپس میں پہچان رکھو بیشك اﷲ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گارہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا فرمان ہے جس نے شریعت کے مطابق عمل کرنا چھوڑ دیا اس کا نسب کام نہ دے گا، دوسرا قول ہے کہ شرعیت پر عمل کرواے فاطمہ! اور یہ نہ کہو کہ رسول اﷲ کی بیٹی ہوں،بلند آواز سے اعلان کررہا ہے کہ شرافت نسب کہ اکثر جاہل لوگ جہالت وحماقت اور حالات بزرگان دین اور سلف صالحین اور صحابہ کاملین اور انبیاء مرسلین کے حالات سے ناواقفیت کی وجہ سے اس پر فخر کرتے ہیں اﷲ تعالٰی کے نزدیك بے وقعت ہے مثل ہبا منثوراہے۔البتہ مرد کی شرافت علم سے ہوتی ہے اور جنھیں علم دیا گیا وہ درجوں میں ہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع