30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشارق ۳۲ ح اعتصام ف۱ سوال۔جولاہے کو شیخ نہ کہے تو جولا ہا کہنا چاہئے۔اگر جولاہا نہ کہے تو کیا کہنا چاہئے؟ فقط۔
الجواب:
یہ حدیث بیشك صحیح ہے اور دوسری حدیث اس سے سخت ترہے کہ"جو اپنے باپ کے سوا دوسرے کی طرف اپنا نسب منسوب کرے اس پر اﷲ تعالٰی اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی لعنت ہے اﷲ تعالی نہ اس کا فرض قبول کرے نہ نفل [1]"یہ حکم شامل ہے ہر اس شخص کو کہ سید نہیں اور سید بن بیٹھے۔شیخ قرشی یا انصاری نہیں اوراپنے آپ کو ایسا شیخ کہے مگر لفظ شیخ کا استعمال متعدد معنی پر ہے۔۱پیراور ۲بزرگ اور ۳استاد اور ۴چار شریف اقوام مشہورہ ہند سے ایك قوم اور ۵سید مغل پٹھان کے سوا ہر مسلمان، اس پانچویں معنی پر جولاہے۔دُھنیے ہر قوم کے مسلمان شیخ کہلاتے ہیں اس معنی پر وہ اپنے آپ کو شیخ کہے تو اس حکم کے نیچے داخل نہیں،ہاں اگر جولاہا اور اپنے آپ کو چوتھے معنی پر شیخ کہے کہ ان چار شریف قوموں میں سے میری قوم ہے تو وہ ضرور اس حدیث کے بیچ میں داخل ہوگا اگر واقع میں وہ ایسا نہیں اور اگر واقع میں وہ انھیں شریف اقوام میں سے ہے مثلا شیخ،انصاری یا علوی یا عباسی یا عثمانی یا فاروقی یا صدیقی ہے اور کپڑا بننے کا پیشہ کرتا ہے تو وہ ضرور سچا ہے اور اس پر کچھ الزام نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۵: از جھونا مارکیٹ کرانچی بندر مرسلہ حضرت پیر سید ابراہیم صاحب گیلانی قادری بغدادی مدظلہ الاقدس ۱۵ رجب المرجب ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص ذات کا فقیر ہے اور کسی خانقاہ میں مجاور ہے بغداد شریف میں جاکر ایك پیر صاحب جو کہ عرصہ دراز سے مفقود الخبر معلوم کرنا اور ہندوستان میں آکر اپنے اصلی باپ کا نام بدل کر اس پیر مرحوم کا فرزند بننانیز سیادت وطریقت کے دم مارتا تاکہ اس دھوکے وفریب سے اپنا مرید بنائے اور زر وعزت دنیاوی حاصل کرنا ایسے شخص سے جوکہ بلا شبہہ اپنے آپ کو سید کہتا ہو اور اپنی نسب کو چھوڑ کر غوث الاعظم کے نسب میں داخل ہو ازروئے شریعت اسلامیہ مرید بنانا اور نماز پڑھانا جائز ہے یاہوسکتاہے یانہیں؟
[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضائل مدینہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۴۲،المعجم الکبیر حدیث ۶۴ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۱۷/ ۳۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع