30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنۡفُسِہِمْ خَیۡرًا "[1] |
تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں کے بارے میں اچھا گمان کیا ہوتا۔(ت) |
ہاں جو واقع میں سید نہ ہو اور دیدہ ودانستہ بنتا ہو وہ ملعون ہے نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من ادعٰی الی غیر ابیہ او انتمی الی غیر موالیہ فعلیہ لعنۃ اﷲ و الملئکۃ والناس اجمعین لایقبل اﷲ منہ صرفا ولاعدلا [2]۔ |
جو کوئی اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کا دعوٰی کرے یا کسی غیر والی کی طرف اپنے آپ کو پہنچائے تو اس پر اﷲ تعالٰی،فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔اور اﷲ تعالٰی اس کے فرائض اور نوافل قبول نہ فرمائے گا۔(ت) |
مگر یہ اس کا معاملہ اﷲ عزوجل کے یہاں ہے ہم بلادلیل تکذیب نہیں کرسکتے،البتہ ہمارے علم تحقیق طور پر معلوم ہے کہ یہ سید نہ تھا اور اب سید بن بیٹھا تو اسے ہم بھی فاسق ومرتکب کبیرہ و مستحق لعنت جانیں گے۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے اور اس کا علم کہ جس کی شان بڑی ہے زیادہ کامل اور بڑا پختہ ہے۔ت)
مسئلہ ۶۴: بروزشنبہ تاریخ ۵ ذوالقعدہ ۱۳۲۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مولوی عنایت احمد صاحب نے اپنی کتاب جنان الفردوس کے چودہ۱۴ صفحہ میں تحریر کیا ہے۔بیان جھوٹی نسب کا،ف: جھوٹ ظاہر کرنا نسب کا بھی بڑا گناہ ہے۔مثلا شیخ سے سید بن جانا،صحیحین میں ہے کہ جناب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا دوسرے کو باپ کرے اس پر جنت حرام ہے [3]۔اور چودہ صفحہ کے حاشیہ پر یہ تحریر ہے بیان جھوٹی نسب کا ۳۱ ح
[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۱۲
[2] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضائل المدینہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۴۲،المعجم الکبیر حدیث ۶۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۷/ ۳۴
[3] صحیح البخاری کتاب الفرائض باب من ادعی الی غیر ابیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۰۱،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال ایمان من رغب عن ابیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع