30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
فروع یعنی اپنی اولاد واولاد اولاد اور اصول جس کی اولاد میں خود ہے اگر چہ وہ کتنے ہی دور ہوں اور اپنے ماں باپ کی اولاد کتنے ہی دور فاصلہ پر ہوں اور اپنے داد،نانا،پرنانا،دادی،پر دادی،نانی،پرنانی،کی خاص صلبی یا بطنی اولاد یہ سب محارم ہیں اوریہی رشتے دودھ سے بھی مرضعہ ماں ہے اور اس کا شوہر جس کے نطفہ سے دودھ تھا باپ ہے اور جسے دودھ پلا یا وہ اولاد ہے تو اپنی یہ اولاد اور اس کی نسبی ورضاعی کتنی ہی دور اور اپنے ان ماں باپ کے اصول نسبی اورضاعی کی بلا واسطہ اولاد نسبی،ورضاعی یہ سب رضاعی محرم ہیں۔اور صہری محرم شوہر کے اصول وفروع نسبی اوررضاعی اور اپنے اصول مثلا ماں،دادی،نانی،پر دادی،پر نانی کے شوہر اور اپنی فروع مثلا بیٹی،پوتی،نواسی،پرپوتی،پر نواسی کے شوہر،جائز ہنسی مذاق جس میں نہ فحش ہو،نہ ایذا ئے مسلم،نہ بڑوں کی بے ادبی،نہ چھوٹوں سے بدلحاظی،نہ وقت ومحل کے نظر سے بے موقع نہ اس کی کثرت اپنی ہمسر عورتوں سے جائز ہے اور شوہر کے ساتھ موجوب اجر اور یہاں کثرت میں بھی حرج نہیں اگر اس کے خلاف مرضی نہ ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۱: از کچھا علاقہ خام ضلع نینی تال مسئولہ محمد الیاس صاحب ۲۷ جمادی الآخرہ ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بکر نے اپنی عورت منکوحہ کو طلاق دے دی اور ایام عدت بھی گزر گئے اب بکر کا باپ سوتیلا اس عورت سے نکاح کرنا چاہتاہے اور وہ عورت بھی اپنے خسرو سوتیلے سے رضامند ہے۔موافق شریعت کے ان کا نکاح درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
ہاں درست ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۲: ا ز ناتھ دوارہ ریاست اودے پور ملك میواڑ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ ایك شخص علم وفقہ وحدیث کے جاننے والے اور وعظ وپند کرنیوالے انھوں نے بسبب ناراضگی کے اپنی زوجہ کو ایك جلسہ میں تین طلاق معہ گواہان کے روبرو اس کو گھر سے علیحدہ علیحدہ کردینا عورت مذکورہ دیگر جگہ سکونت اختیار کرکے ایك سال کامل مدت گزارنا بعد ایك سال کے پھر اسی عورت کو انھیں عالم بالامذکور نے رضیت حاصل کرکے پھر اپنے مکان میں لے آنا اورپھر اسے اولاد ہونا یہ امرشرع شریف میں جائز ہے یانہیں۔اگر جائز ہے تو جو اولاد کہ پیدا ہوئی وہ ولد الزنا ہے یا حلال ہے؟ اگر ولد الزناہے تو ایسا شخص ایسے امر کرنے سے مرتکب گناہ کا ہوتاہے یانہیں؟ اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع