دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الاولٰی الا ان یطأ الثانیۃ فتحرم الاولی الی انقضاء عدۃ الثانیۃ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر پہلی سے نکاح کرنا یاد ہو تو دوسری سے نکاح باطل ہے۔ لہذا پہلی سے مرد ہمبستری کرسکتا ہے لیکن اگر مرد نے دوسری سے ہمبستری کرلی تو پھر دوسری کی عدت گزرنے تك اس پر پہلی حرام ہوجائے گی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۵۸:                               از قصبہ بابلکہ ضلع بلند شہر مرسلہ صالح محمد خاں صاحب                                 مورخہ ۲۸ ذی القعدہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر قاضی شہر کے علاوہ دوسراکوئی شخص مطابق شرع شریف نکاح پڑھادے لیکن اندراج اس کا رجسٹر قاضی شہر مذکور میں نہ ہو تو وہ نکاح جائز وصحیح ہے یانہیں؟ جواب مرحمت ہو۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

قاضی کا رجسٹر شرعا کوئی شرط نکاح نہیں رجسٹر آج سے نکلے ہیں۔پہلے نکاح کیونکر ہوتے تھے۔ہاں یادداشت کے لئے درج ہونابہتر ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۹:                               مولوی نذیر احمد صاحب ساکن سموہان پرگنہ نواب گنج بریلی                             مورخہ ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ماہ محرم اورخصوصًا ۹ تاریخ ماہ مذکورہ کی شب میں نکاح کرنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

جائز ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶۰:                                مولوی نذیر احمد ساکن سموہان پرگنہ نواب گنج ضلع بریلی                  ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۶ھ

کیا فرماتے علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں کہ عورتوں کے محارم کون کون ہیں اور رضاعی محارم کون کون اور محارم صہری کون کون ہیں؟ اور ہنسی اور مذاق بھی عورتوں کو کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس کس سے؟ بینوا توجروا


 

 



[1] ردالمحتار کتاب النکاح فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن