دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

دیا جائے کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا یا نکاح پڑھوانا درست ہے یانہیں؟ اورحاضران مجلس جو اس میں شریك تھے مع وکیل وشاہد وغیرہ ان کے ذمہ کیا الزام آسکتاہے؟

الجواب:

یہ نکاح بنص صریح قرآن مجید حرام قطعی حرام قطعی حرام قطعی ہے،

قال اﷲ تعالٰی "  وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:دو بہنوں کو(نکاح میں)جمع نہ کرو۔(ت)

اس نکاح کو درست کہنا صریح کلمہ کفر ہے۔اس قاضی پر لازم ہے کہ نئے سرے سے کلمہ اسلام پڑھے اور اپنے اس قول نجس سے توبہ کرے اگر عورت رکھتا ہے تو بعد تجدید اسلام اس سے از سرنو نکاح کرے۔اس لفظ کے بعد جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہیں سب باطل ہوئیں جس جس نے جو جو نماز پڑھی اس کا پھیرنا اس پر لازم ہے۔اور اب جب تك تجدید اسلام نہ کرے اس کے پیچھے نماز باطل محض ہے کہ پڑھنا حرام اور پڑھ لی ہو تو پھیرنا فرض،اور اس سے نکاح ہر گز نہ پڑھوایا جائے،تبیین امام زیلعی میں ہے:

لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعًا [2]۔

اس لئے کہ فاسق کو(نماز کے لئے)آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شرعًا لوگوں پر اس کی توہین واجب ہے۔ (ت)

وکیل وشاہد حاضرین سے جسے یہ معلوم نہ تھا کہ اس کی بہن اس کے نکاح میں ہے اس پر الزام نہیں،اور جسے معلوم تھا حرام جان کر شریك ہو اوہ سخت گناہ کامرتکب اور شدید عذاب کا مستوجب ہوا اور جس نے اسے حلال ٹھہرایا اس کا حکم اس قاضی کے مثل ہے اس پر بھی تجدید اسلام لازم اور اس کے بعد خود اپنے نکاح کی تجدید کرے اس مرد پر فرض ہے کہ فورا اس دوسری بہن کو جدا کردے اوراگر اس سے قربت کرچکا تو اب وہ پہلی بھی اس پر حرام ہوگئی جب تك اس دوسری کو چھوڑ کر اس کی عدت نہ گزرجائے پہلی کو بھی ہاتھ لگانا حرام ہے جب اس کی عدت گزر جائے گی اس وقت وہ پہلی اس کے لئے حلال ہوگی۔ بحر الرائق۔وحلبی علی الدرالمختار میں ہے:

الثانی باطل ولہ وطئ

(الگ الگ عقد نکاح سے دوبہنوں کو جمع کرنا)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۲۳

[2] تبیین الحقائق باب الامامہ والحدث فی الصلوٰۃ المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱/ ۱۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن