30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوا تھا باپ زید کا فوت ہوگیا اور والدہ زندہ موجود ہے اب اس لڑکے کی شادی ہے تو اب شادی میں اہل برادری کا شامل ہونا اور سائل کا شامل ہوناا ور بکر کا لڑکی نکاح میں دینا زید کو امامت کرنا اور پیشتر جو شخص زید کے باپ کے نکاح میں شریك ہوئے تھے ان سب کے لئے کیا حکم ہے؟
الجواب:
اس کی شادی میں شامل ہونا کچھ جرم نہیں۔باپ اگر مصلحت جانے اپنی لڑکی کا نکاح بھی اس سے کرسکتا ہے زید کی امامت بلا کراہت جائز ہے جبکہ سب موجودین جماعت میں اسی کو نماز وطہارت کے مسائل کا علم ہو ورنہ دوسرے کی امامت اولٰی ہے زید کے باپ کے اس حرام نکاح کرانے میں جو دانستہ شریك ہوئے تھے سخت گنہگارہیں ورنہ اگر اس کا فسق علانیہ تھا جب بھی اسے بچنا اولٰی تھا واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۵۶:ایك شخص نے اپنی لڑکی اپنے بھانجے کو دی تھی محض منگنی ہوئی تھی۔جب اس شخص کو معلوم ہوا کہ اس کا بھانجا ایك غیرمقلدپیر کا راسخ الاعتقاد مرید ہے اور خود بھی غیر مقلد ہے اب اس نے اپنی لڑکی دینے سے انکار کردیا اور کہتاہے کہ شرعا نکاح نہ ہوگا اس پر جماعت نے اسے اپنی جماعت سے خارج کردیا ہے کہ یا تو لڑکی اسے ہی دے یا تو جماعت سے خارج ہو،اس صورت میں جماعت کا کیاحکم ہے۔اور نکاح شرعا جائز ہوگا یانہیں؟ بینوا تو جروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
غیر مقلد سے نکاح محض ناجائز ہے کما حققناہ فی ازالۃ العار(جیسا کہ ہم نے ازالۃ العار میں اس کی تحقیق کردی ہے۔ت) اس صورت میں جماعت سخت ظالم اور زنا کی ساعی،اور خود دنیا میں جماعت سے خارج اور آخر ت میں نار میں داخل کرنے کی مستحق ہے۔والعیا ذبا ﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۵۷: از یرتا پور ضلع بریلی مرسلہ مولوی امیر عالم حسن عرف نوشتہ میاں
زید نے نکاح اپنا کسی عورت سے کرلیا،بعد چند مدت کے پھر اس کی بہن حقیقی سے کرلیا،دونوں بہنیں اس کے نکاح میں حیات ہیں۔اب نہیں معلوم کہ نکاح دونوں کا درست ہے یاحرام ؟ قاضی نے تطمع ولالچ نکاح پڑھا دیا۔اور وہی نماز بھی پڑھاتاہے اور کہتا ہے میں نے عالموں سے دریافت کرکے نکاح پڑھایا ہے ایسانکاح درست ہے۔اب اس کا پورا ثبوت خادماں کو کیوں نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع