30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علیہ کذا فی الذخیرۃ المرأۃ الحرۃ اذا تزوجت رجلا ثم قالت لرجل ان نکاحی کان فاسدا لما ان زوجھا علی غیرالاسلام لایسع لھذا ان یقبل قولھا ولا ان یتزوجھا لانھا اخبرت بامر مستنکر وان قالت طلقنی بعد النکاح علی او ارتد عن الاسلام وسعہ ان یعتمد علی خبرھا ویتزوجھا لانھا اخبرت بخبر محتمل واذا اخبرت ببطلان النکاح الاول لایقبل قولھا وان اخبرت بالحرمۃ بامرعارض بعد النکاح من رضاع طاری او غیر ذٰلك فان کانت ثقۃ عندہ اولم تکن ثقۃ ووقع فی قلبہ انھا صادقۃ فلا باس بان یتزوجھا کذا فی فتاوٰی قاضی خان اھ مختصر[1] |
کہ وہ شوہر کو اپنے اوپر قابو نہ پانے دے۔محیط میں یونہی مذکور ہے اگر کسی عورت نے کسی مرد سے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دی ہیں اور میری عدت بھی گزر گئی ہے تو وہ مرد اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے بشرطیکہ عورت عادلہ ہو،اورا گر عورت فاسقہ ہو یا ناقابل اعتبار ہو تو شخص مذکور غور وفکر سے کام لے اور بعد از غور وفکر اس کے دل میں جو بات آئے(عقد کرلینے یانہ کرنے کی)تو اس پر عمل کرے۔ذخیرہ میں اسی طرح مذکور ہے جب کوئی آزاد عورت کسی مرد سے شادی کرے اور پھر کسی اور آدمی سے کہے کہ میرا نکاح فاسد تھا یا یہ کہ میرا شوہر مسلمان نہیں تو اس شخص کے لئے گنجائش نہیں کہ عورت مذکور کی بات قبول کرے(مانے)اور نہ یہ گنجائش ہے کہ اس سے نکاح کرلے۔ |
کیونکہ اس عورت نے ایك منکر بات کی خبر دی ہے اور اگر کہے شوہر نے نکاح کرنے کے بعد طلاق دے دی تھی یا وہ دین اسلام سے پھر گیا تھا(یعنی مرتد ہوگیا)تو اس صورت میں اس کی خبر پر اعتماد کرنے کی گنجائش ہے اوروہ اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے کیونکہ اس صورت میں عورت نے ایك محتمل خبر دی(جس میں دونوں پہلوں کی گنجائش ہے)لیکن جب وہ پہلے نکاح کے بطلان کی خبر دے تو اس کا قول نہیں مانا جائے گا لیکن اگر نکاح ہونے کے بعد کسی عارضی حرمت(نوپیدا شدہ حرمت)کی خبر دے جیسے طاری رضاعت یااس طرح کے کسی دوسرے امر کی تو اگر اس کے خیال میں قابل اعتماد ہو یا نہ ہو مگر مر دکے دل میں یہ بات آجائے کہ وہ عورت سچی ہے تو پھر ایسی صورت میں اس سے نکاح کرلینے میں کوئی حرج نہیں یونہی فتاوٰی قاضی خاں میں مذکور ہے۔اھ مختصرًا(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع