30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۵۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت کا خاوند مرگیا اور اس عورت نے دوسرا خاوند کرلیا ہو تو وہ عورت جنت میں کون سے خاوند کے پاس ہوگی؟ بینوا توجروا(بیان فرمائے اجر پائے۔ت)
الجواب:
عورت اپنے آخر ازواج کے لئے ہے۔
مسئلہ ۵۴: از شاہجہانپور مرسلہ مولوی ریاست علی خاں صاحب ۲۲ ربیع الآخر ۱۳۲۱ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا شوہر زید دس بارہ سال سے برہما کو چلا گیا،زوجہ کی کچھ خبر گیری نہیں کرتا نہ نان نفقہ دیتا ہے نہ کبھی آتاہے۔چند آدمی مسلم غیر ثقہ اس کے پاس سے ہو کر آئے تو وہ یہ بیان کرتے ہیں کہ زید مرتدہوگیا یعنی دین اسلام چھوڑ کر دوسرا دین اختیار کیا۔تو اس صورت میں کیا ایك یا دو آدمی غیر ثقہ مسلم کی خبر سے عورت مذکورہ اپنا نکاح کسی دوسرے شخص سے کرسکتی ہے یانہیں اور دوسرے شخص کو بنا بر قول ہندہ کے کہ میں نے فلاں شخص سے سنا ہے کہ میرا شوہر مرتد ہوگیا ہے یا بنا بر قول اس شخص کے جو زید کے پاس ہو کر آیا اور کہتاہے کہ زید نصرانی ہوگیا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع