دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۴۹:               از شہر محلہ گندہ نالہ مکان مرزاغلام حیدر بیگ صاحب مرحوم مرسلہ احمد بخش ۲۱ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

نعت شریف اور حمد جس کی بابت حدیث شریف میں صاف پاك مکان اور جس کے یہاں کلام پاك پڑھا جائے عقیدت درست ہوناشرط ہے اب بجائے اس کے عام راستوں پر جہاں پاکی اور ناپاکی تصدیق نہیں ایسی صورت میں نعت وحمد پڑھنا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ فَانۡتَشِرُوۡا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوۡا مِنۡ فَضْلِ اللہِ وَ اذْکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۰ "[1]

جب جمعہ کی نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اﷲ کا فضل تلاش کرو اور بکثرت ذکر الٰہی کرو کہ تم فلاح پاؤ۔

جمعہ کے نمازیوں کو حکم ہے کہ جمعہ پڑھ کر باہر نکلو تو زمین میں اپنے اپنے کاموں کو پھیل جاؤ اور ذکر الٰہی بکثرت کرو،راستوں میں بھی ذکر الٰہی کا یہاں سے صریح حکم نکلا اور جس جگہ کی پاکی ناپاکی تحقیق نہیں وہ پاك ہی ہے یہاں تك کہ اس پر نماز جائزہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

جعلت لی الارض مسجداوطھورا فایما رجل من امتی ادرکتہ الصلوٰۃ فلیصل [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

میرے لئے زمین مسجد اور پاك کرنیوالی بنائی گئی تو میرے امتی کو جہاں کہیں نماز کا وقت آئے نماز پڑھے۔

مسئلہ ۵۰:                            از بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ مولوی رحیم بخش صاحب بنگال                               ۱۶ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعد نماز کے اکثر آدمی ایك جگہ بیٹھ کر ذکر جلی کرتے ہیں اور سب پر حالت وجد طاری ہوگئی اپنے جسم تك کا خیال باقی نہیں رہا۔ایك دوسرے پر گر پڑتے ہیں کیا اس طرح کرنا شرعا جائز ہے یانہیں ؟ اگر ذکر جائز ہو تو کس طرح جائز ہو؟ بینوا توجروا(بیان کرو اور اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

اگر بناوٹ ہے حرام اور سخت حرام ہے۔اور


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۲/ ۱۰

[2] صحیح البخاری کتاب التیمم قول اﷲ عزوجل فلم تجدوا ماء الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن