دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسلمانوں کی منفعت کے لئے ہیں نہ کہ کسی خاص گروہ کے واسطے۔یہ نماز اگر ہمارے یہاں ناجائز تو شافعیہ کے نزدیك ایك جائز ہے وہ اس سے فائدہ لے سکتے ہیں۔ان کتابوں کی نظیر بلا تشبیہہ قرابا دین اطباء کی طرح ہے کہ وہ ایك مرض کے متعدد نسخے لکھتے ہیں جو نسخہ جس مریض کے مزاج و حالات کے مطابق ہو وہ اسے استعمال کرے کسی مریض کا یہ کہنا کہ اس میں فلاں جزو میرے خلاف ہے یا میرے مذہب میں روا نہیں یہ نسخہ کیوں لکھا محض بے جا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۴۷:                              مسئولہ محمد رئیس الدین صاحب از رہتك                      ۲۲ صفر ۱۳۳۲ھ

ضلع رہتك کے ایك گاؤں میں جس کانام پونہی ہے ایك مسجد میں سب لوگ بعد نماز کلمہ شریف بآواز بلند چار پانچ مرتبہ پڑھتے ہیں یہ درست ہے یاکیا اس کا حکم ہے اور جو شخص یا امام منع کرے اس کا کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

ذکر الٰہی افضل الاعمال بلکہ اصل جملہ اعمال حسنہ صالحہ ہے یہاں تك کہ بعد ایمان اعظم ارکان اسلام نماز سے بھی وہی مقصود ہے،

قال اﷲ تعالٰی " اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیۡ ﴿۱۴ "[1]۔

میری یاد کے لئے نماز قائم کرو۔(ت)

اور کلمہ طیبہ کہ اصل الاصول اور افضل الاذکار ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم افضل الذکر لا الہ الا اﷲ [2]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا سب سے اچھا ذکر لا لہ الا اﷲ ہے۔(ت)

اﷲ عزوجل نے قرآن مجید میں ذکر کا مطلق حکم فرمایا اور تعمیم احوال فرمائی:

" الَّذِیۡنَ یَذْکُرُوۡنَ اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِہِمْ "[3]

(اﷲ تعالٰی کے مقبول بندے)وہ ہیں جو اﷲ تعالٰی کو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے یاد کرتے ہیں یعنی ہر حال میں خدا کاذکر کرتے ہیں۔(ت)

بلکہ اس کی تکثیر کاحکم فرمایا:


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۰/ ۱۴

[2] سنن ابن ماجہ کتاب الادب باب الحامدین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۷۸

[3] القرآن الکریم ۳/ ۱۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن