دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سنی صحیح العقیدہ پرنہ کی جائے اگر چہ اپنا کتنا ہی مخالف ہو۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتباغضوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا کونوا عباداﷲ اخوانا [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(لوگو!)ایك دوسرے سے بغض نہ رکھو اور نہ ایك دوسرے سے حسد کرو اورنہ ایك دوسرے سے پیٹھ پھیرو بلکہ اﷲ کے بندے اور آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ،واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئہ ۴۶:               از قصبہ بشارت گنج ضلع بریلی متصل بڑی مسجد مرسلہ نجوخان فوجدار یعنی باقی والا                   ۲۵ محرم الحرام ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك رکعت نماز قاضی الحاجات کے جواہر خمسہ میں مرقوم ہے طریقہ پڑھنے کا یہ ہے کہ اول ایك رکعت کے نیت کرکے اول اس رکعت میں بیس بار الحمد شریف پڑھے ایك بار قل ھو اﷲ شریف پڑھے،بعد سلام کے بیالیس بار یہ پڑھے الٰہی بحرمت وہ وقت کہ تو تھا دوسرا کوئی نہ تھا۔اور سرکے ٹوپی دہنی طرف رکھ دے اور بیالس باریہ اسم اعظم پڑھے گا آگے بائیں طرف ٹوپی سر کے رکھ دے پھر یہ پڑھے الٰہی بحرمت وہ وقت کہ تو ہوئے دوسرا کوئی نہ ہوئے۔پھردعا اور مناجات کرے۔اگر حدیث شریف سے ثبوت نہ ہواور کوئی طریق سے یہ نماز جائز ہے یانہیں؟ اگر جائز نہ ہو تا جواہر خمسہ میں کیوں لکھتا۔جواہر خمسہ قابل دید کتاب نہیں ہے؟

الجواب:

ایك رکعت تنہا پڑھنی ہمارے مذہب حنفی میں ممنوع ہے۔ حدیث میں ہے:

نھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن البتیراء [2]۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ایك رکعت پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔(ت)

جواھر خمسہ بہت عمدہ ومستند کتاب ہے مگر اس میں جو کچھ اعمال ارشاد ہوئے ہیں عام


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب با ب ماینہی عن التحاسد الخ ص ۸۹۶ و باب الہجرۃ ص ۸۹۷ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب تحریم التحاسد الخ وباب تحریم الظن الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۶۔۳۱۵

[2] المقاصدۃ الحسنۃ حدیث ۲۸۲ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۱۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن