30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اعلم۔ |
میں آپ کیا خیال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔اور اﷲ پاك و برتر اور سب سے بڑا عالم ہے۔(ت) |
مسئلہ ۴۵: از صاحب گنج گیا مسئولہ چراغ علی صاحب ۲۵ ربیع الاول شریف ۱۳۳۱ھ
مولانا صاحب دام مجدہ السلام علیکم!
مسلمان شخص جب دشمن کسی مسلمان کا ہو تو اس کے کہنے پر بغیر تعیین وتشخص کے خواہ مسلمان کا ہو یا کافرکا اس کے لئے اللھم خیرلنا وشر لاعدائنا(اے اللہ! یہ ہمارے لئے بھلائی کا ذریعہ ہو اور ہمارے دشمنوں کے لئے موجب شر ہو۔ت)پڑھنا چاہئےیا نہیں؟ ونیز واطمس علی وجوہ اعدائنا(اے اﷲ ہمارے دشمنوں کے چہروں کو مٹادے۔ت)ونیز اللھم نجعلك فی نحورھم ونعوذ بك من شرورھم(اے اللہ! ہم تیرا وار ان کے سینوں میں پیوست کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ت)وغیرہ وغیرہ۔
الجواب:
|
اللھم انا نجعلك فی نحورھم ونعوذبك من شرورھم [1]۔ |
اے اللہ! ہم تیرا وار ان کے سینوں میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔(ت) |
اپنے تحفظ کی دعا ہے،یہ ہر مخالف کے مقابل روا ہے۔باقی دعائے شر کافروبدمذہب پر کی جائے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من احب ﷲ وابغض ﷲ واعطی ﷲ ومنع ﷲ فقد استکمل الایمان[2]۔ |
جس نے اﷲ تعالٰی کے لئے(کسی سے)محبت کی اور اﷲ تعالٰی کے لئے کسی سے بغض رکھا اور اﷲ ہی کے لئے کچھ دیا اور اﷲ ہی کے لئے کچھ روکا تو یقینا اس نے ایمان مکمل کرلیا۔(ت) |
[1] الاذکار المنتخبۃ من کلام سید الابرار باب مایقول اذخاف قوما دارالکتب العلمیہ بیروت ص۱۱۴،الاذکار المنتخبۃ من کلام سید الابرار باب مایدعوبہ اذاخاف ناسا وغیرھم دارالکتب العلمیہ بیروت ص۲۰۲
[2] سنن ابی داؤد کتاب السنۃ باب فی ردالارجاء آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۸۷،المعجم الکبیر حدیث ۷۶۱۴ و ۷۷۳۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸/ ۱۵۹ و ۲۰۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع