دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

من ذکر اﷲ فاذا رأیتم ذٰلك فافزعوا الی ذکر اﷲ [1]۔

عذاب سے چھڑانے والی نہیں۔پھر جب تم عذاب دیکھو تو اس(گھبراہٹ کی)حالت میں اﷲ تعالٰی کے ذکر کے ذریعے پناہ حاصل کرو۔(ت)

اور آیہ کریمہ:

" اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ ﴿ؕ۲۸"[2]

سن لو!اﷲ تعالٰی کے ذکر ہی سے دلوں کو چین واطمینان نصیب ہوتاہے۔(ت)

مسئلہ ۴۴:                              ۲۹ جمادی الآخرہ ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چند اشخاص نے مل کر پانچ شخصوں کو مجلس میلاد شریف سے روکا یعنی نہ آنے دیا۔ ذکر الٰہی سننے سے روکنے ولا کون ہے اور ذکر الٰہی خاص ہے یا عام لوگوں کے واسطے ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

ذکرالٰہی سب مسلمانوں کے لئے ہے اور مجلس میلاد مبارك جو مطابق رواج حرمین شریفین معتبر روایتوں سے پڑھی جائے اور منکرات شرعیہ سے خالی ہو اس سے روکنا ذکر خدا سے روکنا ہے ایسا شخص اگر بے عذر صحیح مقبول وقابل قبول روکے تو وہ " مَّنَّاعٍ لِّلْخَیۡرِ مُعْتَدٍ اَثِیۡـمٍ ﴿ۙ۱۲" [3]ہے یعنی خیر سے روکنے ولا خدا کی باندھی ہوئی حدوں سے بڑھنے والا گناہ میں بالقصد پڑھنے والا۔والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ہاں بضرورت شرعیہ مستحب سے کسی اور امر اہم کے لئے روکے تو الزام نہیں مثل باپ یا ماں علیل ہے بیٹے کے ذمے تیمار داری ہے وہ مجلس شریف سننے جائے تو یہ تکلیف میں رہیں یا اسی قسم کی اور صورتیں تو یہاں روکنے کااختیار ہے۔یوہیں مولٰی اپنے خاوند اور آقا اپنے ملازم کو کام کی غرض سے روك سکتاہے۔

فقد نصوا فی اجیر الواحد علی ماھو اکبر من ھذا وھی الصلٰوۃ النافلۃ فما ظن بالعبد۔واﷲ تعالٰی سبحنہ وتعالٰی

فقہائے کرام نے تصریح فرمائی کہ اجرت پر کام کرنے والا آدمی یعنی مزدور اوقات مزدوری میں نفلی نماز نہ ادا کرے جب مزدور کے بارے میں یہ حکم ہے جبکہ وہ زر خریدا اور مملوك بھی نہیں تو زر خرید غلام اور مملوك آدمی کے بارے

 


 

 



[1] جامع الترمذی کتاب الدعوات باب ماجاء فی فضل الذکر امین کمنپی دہلی ۲/ ۱۷۳

[2] القرآن الکریم ۱۳/ ۲۸

[3] القرآن الکریم ۶۸/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن