دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

آد می کو نیکی کے پردے میں منکر اشد و انکر کا مرتکب کردیتا ہے،ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم(گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں سوائے اس کے کہ اﷲ تعالٰی عظیم وبرتر کی توفیق میسر ہو۔ت)تحفۃ اثنا عشریہ میں ہے:

ہر کہ باجود ایں ہمہ قول جازم نماید بے باك و بے احتیاط ست وہمیں ست شان محتاطین از علمائے راسخین کہ دراجتہاد یات مختلف فیہا جزم باحدالطرفین نمی کنند [1]۔

جو کوئی ان تمام باتوں کے باوجود کسی ایك طرف پختہ یقین دکھائے تو وہ بیباك نڈر اور بے احتیاط ہے۔پس راسخ علماء او ر محتاط حضرات کی یہی پہچان ہے کہ وہ مختلف اجتہادی مسائل میں کسی ایك طرف یقین نہیں رکھتے۔(ت)

علامہ عبدالغنی نابلسی حدیقہ ندیہ میں فرماتے ہیں:

المسئلۃ متی امکن تخریجھا علی قول من الاقوال فلیست بمنکر یجب انکارہ والنھی عنہ وانما المنکر ما وقع الاجماع علی حرمتہ والنھی عنہ[2] اھ ملخصا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب کسی مسئلہ کو چنداقوال میں سے کسی ایك قول پر حمل کیا جاسکے تو وہ ایسا جرم اور گناہ نہیں کہ جس سے روکنا اور جس کا انکار کرنا ضروری ہو لیکن منکر یعنی گناہ وہ ہے جس کی حرمت پر اجماع اور نہی واقع ہو،اھ ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۴۳:                              ۱۳ محرم الحرام ۱۳۱۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ مں کہ لوگ وقت پھیلنے وباء وبلیات وآندھی و طوفان شدید وغیرہ کے اذان کہتے ہیں،یہ امر شرعًا جائز ہے یانہیں؟ بادلہ شافیہ مع حوالہ کتب معتبرہ کے بیان فرمائے۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

جائز ہے اور جواز کے لئے حدیث صحیح:

مامن شیئ انجی من عذاب اﷲ

ذکر الٰہی سے زیادہ کوئی شے اﷲ تعالٰی کے

 


 

 



[1] تحفہ اثنا عشریہ

[2] الحدیقہ الندیہ شرح الطریقۃ المحمدیہ القسم النوع الثالث والثلاثون مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۳۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن