دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قال الفقیہ ابو جعفر الذی عندنا انہ لاینبغی ان یمنع العامۃ من ذٰلك لقلۃ رغبتھم الی الخیرات وبہ ناخذ یعنی انھم اذا منعوا عن الجھربہ لایفعلونہ سرافینقطعون عن الخیر بخلاف العالم الذی یعلم ان الاسرار ھو الافضل [1]۔

فقیہ ابوجعفر نے فرمایا ہمارے نزدیك مناسب نہیں کہ عوام کو تکبیر سے روك دیا جائے اس لئے کہ بھلائی کے کاموں میں وہ کم رغبت رکھتے ہیں لہذا ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں یعنی مراد یہ ہے کہ جب وہ ذکر بالجہر سے روك دئے گئے تو وہ آہستہ ذکر بھی نہ کریں گے بخلاف اس عالم کے جو یہ جانتا ہے کہ آہستہ ذکر کرنا افضل ہے۔(ت)

رحمانیہ میں ذخیرہ سے ہے:

بہ اخذ الفقیہ ابواللیث [2]۔

فقیہ ابواللیث نے اسی کو اختیار کیا ہے۔(ت)

ان عبارات علماء سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ جہر میں کراہت بھی ہے تو نہ اس قدر کہ خوبی ذکر کی مقاومت کرسکے ولہذا جب منع جہر میں ترك ذکر کا مظنہ ہو خوبی ذکر کو ترجیح دیں گے اور کراہت جہر کا لحاظ نہ کریں گے۔انصافا یہ شان صرف کراہت تنزیہہ میں ہوسکتی ہے جس کا حاصل خلاف اولٰی ہے نہ کہ ممنوع وناجائز۔

کیف وقد علم ونصوا علیہ ان ترك ذرۃ مما نہی اﷲ تعالٰی عنہ افضل من عبادۃ الثقلین [3]۔

حالانکہ یہ معلوم ہوگیا ہے اور اہل علم نے اس کی تصریح فرمادی ہے کہ کسی معمولی سی چیز کو چھوڑدینا کہ جس سے اﷲ تعالٰی نے منع فرمایا۔جن و انس کی عبادت سے افضل ہے۔(ت)

بالجملہ اس سے منع کرنا ہی خلاف مصالح شرعیہ ہے فان افسادہ اکثر من اصلاحہ(اس لئے کہ اس کا بگاڑ اس کی اصلاح سے زیادہ ہے۔ت)نہ کہ معاذاﷲ وہ جبروتی احکام کفر وشرك و ضلال وحرام کہ نجدیت وجہالت فاضحہ ہیں حکم بحرمت قطعیہ کا بھی محل نہیں چہ جائے ضلالت و کفر،والعیاذ باﷲ تعالٰی،بفرض باطل اگر ذکر مذکور بالا تفاق مکروہ ہی ہو،تا ہم ایسے احکام باطلہ کی شناعت اس سے ہزا ردرجہ سخت وبدتر تھی یہ دقائق تدلیس وتلبیس ابلیس لعین سے ہے۔


 

 



[1] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی باب العیدین سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۶۷

[2] رحمانیہ

[3] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدہ الخامس ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن