دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

وعزاہ صاحب المصفی الی الامام حمید الدین عن شیخہ الامام المحبوبی والی شمس الائمۃ الحلوانی فی النسفی [1]الخ۔

صاحب مصفی نے اس کو امام حمید الدین انھوں نے اپنے شیخ امام محبوبی کی طرف منسوب کیا ہے نیزا نھوں نے شمس الائمہ حلوانی اور امام نسفی کی طرف نسبت کی ہے۔الخ(ت)

اور تجارت متطاولہ شاہد کہ عوام اگر مشتغل بذکر الٰہی نہیں ہوتے مشتغل بفضول کلام ہزل و لغو ہوتے ہیں کہ اجماعا مکروہ وممنوع،اور ذکر الٰہی سے روکنا ہر گز مصلحت شرعیہ نہیں،خصوصا یہاں تو حکمائے شریعت علمائے امت نے عدم منع کو ابتلا بمکروہ اجماع پر بھی موقوف نہ رکھا بلکہ اس میں ذکر خدا ورسول جل جلالہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے فی نفسہٖ خیریت خیر کی طرف عوام کی قلت رغبت پر بنائے کار رکھی اور باوصف بیان حکم مسئلہ انھیں منع نہ کرنے کی تصریح کی۔امام شمس الائمہ کردری وجیز میں فتاوی سے نقل فرماتے ہیں:

ان الذکر بالجھر فی المسجد لایمنع احتراز عن الدخول تحت قولہ تعالٰی ومن اظلم ممن منع مسٰجد اﷲ ان یذکر فیھا اسمہ [2] الخ۔

مسجد میں بآواز بلند ذکر کرنے سے نہ روکا جائے اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد کے باعث کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اﷲ تعالٰی کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے لوگوں کو منع کرے۔الخ(ت)

تبیین الحقائق وفتح القدیر ودررالحکام وبحرالرائق ومجمع الانہر وغیرہا کتب کثیرہ میں ہے:

قال الفقیہ ابوجعفر لاینبغی ان یمنع العامۃ عن ذٰلك لقلۃ رغبتھم فی الخیرات [3]۔

فقیہ ابوجعفر نے فرمایا عوام کو بلند آواز کے ساتھ ذکر کرنے سے نہ روکا جائے اس لئے کہ نیك کاموں کی طرف(پہلے ہی) ان کی رغبت کم ہوتی ہے۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۲۴۸

[2] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیۃ کتاب الاستحسان نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۳۷۸

[3] تبیین الحقائق باب صلٰوۃ العیدین ۱/ ۲۲۴ و الدررالحکام باب صلٰوۃ العیدین ۱/ ۱۴۲،وفتح القدیر باب صلٰوۃ العیدین ۲/ ۴۱ و بحرالرائق باب صلٰوۃ العیدین ۲/ ۱۶۰،ومجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب صلٰوۃ العیدین ۱/ ۱۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن