30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دل ستانے سے اس کی طرح جو مال خرچ کرتاہے لوگوں کے دکھاوے کو(کہ اس کا صدقہ سرسے اکارت ہے والعیاذ باﷲ رب العالمین)
ان سب باتوں کے لحاظ کے ساتھ اس عمل کو ایك ہی بارنہ کریں بار بار بجالائیں کہ جتنی کثرت ہوگی اتنی ہی فقراء وغربا کی مفعت ہوگی اتنی اپنے لئے ودنیاوی وجسمی وجانی رحمت وبرکت و نعمت وسعادت ہوگی خصوصا ایام قحط میں۔تو جب تك عیاذ باﷲ قحط رہے روزانہ ایسا ہی کرنا مناسب کہ اس میں نہایت سہل طور پر غرباء ومساکین کی خبر گیری ہوجائے گی اپنے کھانے میں ان کا کھانا بھی نکل جائے گا،دیتے ہوئے نفس کو معلوم بھی نہ ہوگا اور جماعت کی وجہ سے سو کا کھانا دو سو کو کفایت کرے گا۔قحط عام الرماد میں حضرت سیدنا امیرالمومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اس کا قصد ظاہر فرمایا۔وباﷲ التوفیق وہدایۃ الطریق۔
الحمدﷲ کہ یہ متفرد جواب نفیس ولاجواب عشرہ اوسط ماہ فاخر ربیع الآخر کے تین جلسوں میں تسویدا وتبیضا تمام اور بلحاظ تاریخ رادالقحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواساۃ الفقراء ۱۳۱۲ھ نام ہوا۔
واٰخر دعوٰنا ان المحمد ﷲ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی سید المرسلین
محمد والہ وصحبہ اجمعین واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم
_________________________
رسالہ
رادالمقحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواء ماۃ الفقراء
ختم شد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع