دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

والدیلمی فی مسند الفردوس بسند حسن عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بلفظ یدعی الیہ الشعبان ویحبس عنہ الجائع [1]وفی الباب غیرھما۔

طبرانی نے کبیر میں اور دیلمی نے مسند الفردوس میں سند حسن کے ساتھ ابن عبا س رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے واسطہ سے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کا ارشاد گرامی اس لفظ سے نقل کیا کہ سیر شدہ کو دعوت دی جائے اور بھوکے کو روکاجائے اس باب میں دوسروں نے بھی احادیث روایت کی ہیں۔(ت)

(۵)فقراء کہ آئیں کہ ان کی مدارات وخاطر داری میں سعی جمیل کریں اپنا احسان ان پر نہ رکھیں بلکہ آنے میں ان کا احسان اپنے اوپر جانیں کہ وہ اپنا رزق کھاتے اور تمھارے گناہ مٹاتے ہیں اٹھانے بٹھانے بلانے کھلانے کسی بات میں برتاؤ ایسا نہ کریں جس سے ان کا دل دکھے کہ احسان رکھنے ایذا دینے سے صدقہ بالکل اکارت جاتاہے۔ قال اﷲ تعالٰی:

"اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمْوٰلَہُمْ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوۡنَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا مَنًّا وَّلَاۤ اَذًیۙ لَّہُمْ اَجْرُہُمْ عِنۡدَ رَبِّہِمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ﴿۲۶۲﴾ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّمَغْفِرَۃٌ خَیۡرٌ مِّنۡ صَدَقَۃٍ یَّتْبَعُہَاۤ اَذًیؕ وَاللہُ غَنِیٌّ حَلِیۡمٌ﴿۲۶۳﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰیۙ کَالَّذِیۡ یُنۡفِقُ مَالَہٗ رِئَآءَ النَّاس"الآیۃ[2]۔

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال خدا کی راہ میں پھر اپنے دئے کے پیچھے نہ احسان رکھیں نہ دل دکھانا ان کے لئے ان کا ثواب ہے اپنے رب کے پاس،نہ ان پرخوف اور نہ وہ غم کھائیں،اچھی بات(کہ یہ ہاتھ نہ پہنچا تو میٹھی زبان سے سائل کو پھیردیا)اور درگزرے(کہ فقیر نے ناحق ہٹ یا کوئی بے جاحرکت کی تو اس پر خیال نہ کیا اسے دکھ نہ دیا)یہ اس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے دل ستانا ہو اور اﷲ تعالٰی بے پرواہ ہے(کہ تمھارے صدقہ وخیرات کی پرواہ نہیں رکھتا،احسان کس پر کرتے ہو)حلم والا ہے کہ تمھیں بے شمار نعمتیں دے کر تمھاری سخت نافرمانیوں سے درگزر فرماتاہے تم ایك نوالہ محتاج کو دے کر وجہ بے وجہ اسے ایذا دیتے ہو)اے ایمان والو! اپنی خیرات اکارت نہ کرو احسان رکھنے اور

 


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۱۲۷۵۴ المکتبہ الفیصلیہ بیروت ۱۲/ ۱۵۹،الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۳۶۶۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۳۷۲

[2] القرآن الکریم ۲/ ۶۶۲ تا ۲۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن