30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وغیرہ مذکورات کے بلاٹلنے کی خالی نیت پوست بے مغزہے۔
(۳)اپنے مال کی پاکی میں حد درجہ کی کوشش بجالائیں کہ اس کام میں پاك رہی مال لگایا جائے اﷲ عزوجل پاك ہے پاك ہی کو قبول فرماتاہے:
|
الشیخان ولانسائی والترمذی وابن ماجۃ وابن خزیمۃ عن ابی ھریررۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا یقبل اﷲ الاالطیب [1]ھوقطعہ حدیث وفی الباب عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
شیخین،نسائی،ترمذی،ابن ماجہ اور ابن خزیمہ نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت فرمایا:اﷲ تعالٰی قبول نہیں کرتا مگر پاك کو،یہ حدیث کا ایك ٹکڑا ہے اور اس باب میں ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے بھی حدیث مروی ہے۔ (ت) |
ناپاك مال والوں کو یہ رونا کیا تھوڑا ہے کہ ان کا صدقہ خیرات،فاتحہ،نیاز کچھ قبول نہیں والعیاذ باﷲ تعالٰی۔
(۴)زنہار زنہار ایسانہ کر کہ کھاتے پیو کہ بلائیں محتاجون کو چھوڑیں کہ زیادہ مستحق وہی ہیں اور انھیں اس کی حاجت ہے تو ان کا چھوڑنا انھیں ایذا دینا اور دل دکھانا ہے۔مسلمانوں کی دل شکنی معاذاﷲ وہ بلا ئے عظیم ہے کہ سارے عمل کو خاك کردے گی۔ایسے کھانے کوحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سب سے بدتر کھانا فرمایا کہ پیٹ بھرنے بلائے جائیں جنھیں پرواہ نہیں اور بھوکے چھوڑ دئے جائیں جو آنا چاہتے ہیں۔
|
مسلم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صل اﷲ تعالٰی علیہ وسلم شرالطعام طعام الولیمۃ یمنعھا من یاتیھا ویدعی الیھا من یاباھا [2] وللطبرانی فی الکبیر |
مسلم نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:بدترین کھانا اس دعوت ولیمہ کا کھانا ہے کہ جو اس میں آنا چاہتاہے اسے روك دیا جاتاہے اور جو نہیں آنا چاہتا اسے بلایا جاتاہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع