30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رضی اﷲ تعالٰی عنہ فقال ائتونی بماء فان اﷲ تعالٰی یقول ونزلنا من السماء ماء مبارکا،ثم قال ائتونی بعسل وتلا،الآیۃ فیہ شفاء اللناس ثم قال ائتونی بزیت وتلا من شجرۃ مبرٰکۃ فخلط ذٰلك بعضہ ببعض شربہ فشفاء [1]۔ |
علیل ہوئے،فرمایا پانی لاؤ کہ اﷲ تعالٰی فرماتاہے ہم نے اتارا آسمان سے برکت والا پانی،پھر فرمایا شہد لاؤ۔اورآیت پرھ کہ اس میں شفا ہے لوگوں کے لئے پھر فرمایا:روغن زیتون لاؤ۔ اور آیت پرھی کہ برکت والے پیڑ سے پھر ان سب کو ملا کر نوش فرمایا شفا پائی۔ |
تو جب متفرقات کا جمع کرنا جائز ونافع ہے تو یہ ایك ہی دوا سب خوبیوں کی جامع ہے اس کی کامل نظیر نسخہ امام اجل حضرت سیدنا عبداﷲ بن مبارك شاگرد رشیدحضرت امام الائمہ سیدنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما و نسخہ جلیلہ رؤیائے حضور پر نور سید المرسلین رحمۃ العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے۔علی بن حسین بن شقیق کہتے ہیں میرے سامنے ایك شخص نے امام عبداﷲ بن مبارك رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے عرض کی:اے عبدالرحمن! سات برس سے میرے ایك زانوں میں پھـوڑا ہے قسم قسم کے علاج کئے طبیبوں سے رجوع کی کچھ نفع نہ ہوا۔فرمایا:
|
اذھب فانظر موضعا یحتاج الناس الی الماء فاحفر ھناك بئرا فانی ارجوا ان تنبع لك ھناك عین و یمسلك عنك الدم،ففعل الرجل فبرأ،رواہ الامام البیھقی [2] عن علی قال سمعت ابن المبارك وسئلہ الرجل فذکرہ۔ |
جا ایسی جگہ دیکھ جہاں لوگوں کو پانی کی حاجت ہو،وہاں ایك کنواں کھود،اور(براہ کرامت یہ بھی)ارشاد فرمایا کہ میں امید کرتاہوں کہ وہاں تیرے لئے ایك چشمہ نکلے گا اور تیرا یہ خون بہنا تھم جائے گا،اس شخص نے ایسا ہی کیا اور اچھا ہوگیا(اسے امام بیہقی نے علی سے روایت کیا فرمایا میں نے ابن مبارك سے سنا ان سے ایك شخص نے سوال کیا تو انھوں نے اس حدیث کو ذکر کیا۔(ت) |
امام بیہقی فرماتے ہیں اسی قبیل سے ہمارے استاد ابوعبداﷲ حاکم(صاحب مستدرك کی حکایت ہے کہ ان کے منہ پر پھوڑے نکلے،طرح طرح کے علاج کئے نہ گئے،قریب ایك سال کے اس حال میں گزرا انھوں نے ایك جمعہ کو امام استاذ ابوعثمان صابونی رحمۃ اﷲ تعالٰی سے ان کی مجلس میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع