دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۱۶)خدمت اہل دین میں صدقے سے بڑھ کر ثواب پائیں گے۔حدیث ۵۴۔

(۱۷)غلام آزادکرنے سے زیادہ اجر لیں گے۔حدیث ۵۵۔

(۱۸)ان کے ٹیڑھے کام درست ہوں گے۔حدیث ۲۔

(۱۹)آپس میں محبتیں بڑھیں گے جو ہر خوبی کی متبع ہیں۔حدیث ۲۳۔

(۲۰)تھوڑے صرف میں بہت کا پیٹ بھرے گا کہ تنہا کھاتے تو دونا اٹھتا،حدیث ۵۹۔وفیہ احادیث لم نذکرھا(اس بارے میں اور بھی احادیث ہیں جن کو ہم نے ذکر نہیں کیا۔ت)

(۲۱)اﷲ عزوجل کے حضور درجے بلند ہوں گے حدیث ۳۷ تا ۴۶۔دس حدیثیں۔

(۲۲)مولٰی تبارك وتعالٰی ملائکہ سے ان کے ساتھ مباہات فرمائے گا۔حدیث ۴۹

(۲۳)روز قیامت دوزخ سے امان میں رہیں گے۔حدیث ۲۔۳۵۔۴۸۔تین حدیثیں ہیں۔

آتش دوزخ ان پر حرام ہوگی۔حدیث ۳۵۔

(۲۴)آخرت میں احسان الٰہی سے بہرہ مند ہوں گے کہ نہایت مقاصد وغایت مراد ات ہے۔حدیث ۲۷۔۲۸۔

(۱۵)خدا نے چاہا تو اس مبارك گروہ میں ہوں گے جو حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نعل اقدس کے تصدق میں سب سے پہلے داخل جنت ہے۔حدیث ۲۸

اﷲ اکبر،غور کیجئے بحمداﷲ کیسانخسۃ جلیلہ۔جمیلہ،جامعہ،کافیہ،شافیہ،صافیہ،وافیہ ہے کہ ایك مفرد دو اور اس قدر منافع جانفزا،وفضل اﷲ اوسع واکبر واطیب واکثر(اﷲ عزوجل کا فضل بہت بڑا، بہت وسیع،بہت پاکیزہ اور بہت زیادہ ہے)علماء تو بفرض حصول شفاء ودفع بلا متفرق اشیاء جمع فرماتے ہیں کہ اپنی زوجہ کہ اس کا مہر کل یا بعض دے وہ اس میں سے کچھ بطیب خاطر اسے ہبہ کردے ان داموں کو شہد وروغن زیتون خریدے بعض آیات قرآنیہ خصوصا سورۃ فاتحہ اور آیات شفا رکابی میں لکھ کر آب باراں اور وہ نہ ملے تو آبِ دریا سے دھوئے،قدرے وہ روغن وشہد ملا کرپئے،بعونہٖ تعالٰی ہر مرض سے شفا پائے کہ اس نے دو شفائیں قرآن وشہد،دو برکتیں باران وزیت اور ہنی ومری زر موہوب مہر پانچ چیزیں جمع کیں۔

لقولہ تعالٰی "وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ ۙ"

[1]وقولہ تعالٰی "فِیۡہِ

یعنی ہم اتارتے ہں قرآن سے وہ چیز کہ شفا ورحمت ہے ایمان والوں کے لئے شہد میں

 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷/ ۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن