30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شریك ہوں گے انھیں کرم الٰہی وانعام حضرت رسالت پناہی تعالٰی ربہ وتکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ۲۵ فائدے ملنے کی امید ہے:
(۱)باذنہٖ تعالٰی بری موت سے بچیں گے(حدیث ۱۔۲۔۳۔۴۔۵۔۶۔۱۹۔۲۱۔۲۲۔۲۷۔۲۸ گیارہ حدیثیں)ستر دروازے بری موت کے بند ہوں گے۔حدیث ۶
(۲)عمریں زیادہ ہوں گی۔حدیث ۳۔۱۹۔۲۰۔۲۱۔۲۲۔۲۴۔۲۸۔نوحدیثیں۔
(۳)ان کی گنتی بڑھے گی۔حدیث ۲۵۔یہ تین فائدے خاص دفع وباسے متعلق ہیں۔
(۴)رزق کی وسعت مال کی کثرت ہوگی۔حدیث ۱۳۔۲۰،۲۱،۲۲۔۲۵۔چھ حدیثیں۔اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔حدیث ۲۵۔
(۵)خیرو برکت پائیں گے۔حدیث ۵۰،۵۱،۵۶،۵۷،۵۸۔پانچ حدیثیں،یہ دونوں فائدے دفع قحط سے متعلق ہیں۔
(۶)آفتیں بلائیں دور ہوں گی۔حدیث ۷۔۸۔۹۔۱۰۔۱۱۔۱۲،۲۷۔سات حدیثیں۔
بری قضا ٹلے گی حدیث ۲۔ ستر دروازے برائی کے بند ہوں گے حدیث۷۔ ستر قسم کی بلا دور ہوگی حدیث۶۔
(۷)ان کے شہر آباد ہوں گے حدیث ۲۶۔
(۸)شکستہ ھال دور ہوگی حدیث ۱۳۔
(۹)خوف اندیشہ زائل اور اطمینان خاطر حاصل ہوگا۔حدیث ۱۹۔
(۱۰)عدد الٰہی شامل حال ہوگی۔حدیث ۱۳۔۵۹،دو۲حدیثیں۔
(۱۱)رحمت الٰہی ان کے لئے واجب ہوگی۔حدیث ۳۶
(۱۲)ملائکہ ان پر دورد بھیجیں گے حدیث ۵۲۔
(۱۳)رضائے الٰہی کے کا کریں گے۔حدیث ۳۰،۳۱،۳۲،۳۳،۶۰۔پانچ حدیثیں ۔
(۱۴)غضب الٰہی ان پر سے زائل ہوگا۔حدیث ۱۔
(۱۵)ان کے گناہ بخش جائیں گے۔حدیث ۴۔۵۔۱۴،۱۵،۱۶،۱۷۔۱۸۔۲۹۔۳۴۔۴۷۔۵۳۔گیارہ حدیثیں۔مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی حدیث ۲۹۔ان کے گناہوں کی آگ بجھ جائے گی حدیث ۴۔۵۔۱۴۔۱۵۔۱۶۔۱۷۔چھ حدیثیں یہ دس فائدے دفع قحط دوباہر گونہ امراض وبلاد قضائے حاجات وبرکات وسعادات کو مفید ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع