دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

حدیث ۴۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من اطعم اخاہ حتی یشبعہ وسقاہ من الماء حتی یرویہ باعداﷲ من النار سبع خنادق مابین کل خندقین مسیرۃ خمس مائۃ عام۔رواہ الطبرانی [1] فی الکبیر عن ابوالشیخ فی الثواب والحاکم مصححا سندہ والبیھقی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جو اپنے مسلمان بھائی کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے پیاس بھر پانی پلائے اﷲ تعالٰی اسے دوزخ سے سات کھائیاں دور کردے ہر کھائی سر دوسری تك پانچسو برس کی راہ(اسے طبرانی نے کبیر میں اور ابوالشیخ نے ثواب میں اور حاکم نے صحیح سند کے ساتھ اور بیہقی نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۴۹:کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

ان اﷲ عزوجل یباھی ملئکۃ بالذین یطعمون الطعام من عبیدہ رواہ ابوالشیخ[2] عن الحسن البصری مرسلًا۔

اﷲ تعالٰی اپنے بندوں سے جو لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں فرشتوں کے ساتھ مباہات فرماتاہے)کہ دیکھو فضیلت اسے کہتے ہیں)(اسے ابوالشیخ نے حسن بصری سے مرسلا روایت کیا۔ت)

حدیث ۵۰ و ۵۱: کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الخیر اسرع الی البیت الذی یوکل فیہ من الشفرۃ الی سنام البعیر،رواہ ابن ماجۃ [3]عن ابن عباس وابن ابی الدنیا عن

خیر وبرکت اس گھر کی طرف جس میں لوگوں کو کھانا کھلایا جائے اس سے بھی زیادہ جلد پہنچتی ہے جتنی جلد چھری کوہان شتر کی طرف(کہ اونٹ ذبح کرکے سب سے پہلے اس کا کوہان تراشتے ہیں)(اسے

 


 

 



[1] الترغیب والترغیب الترغیب فی الطعام الطعام حدیث ۱۴ مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۵،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی فی الکبیر باب فیمن اطعم مسلما اوسقاہ دارالکتاب بیروت ۳/ ۱۳۰،المستدرک للحاکم کتاب الابطعمہ فضیلۃ اطعام الطعام دارافکر بیروت ۴/ ۱۲۹،شعب الایمان حدیث ۳۳۶۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۲۱۸

[2] الترغیب والترہب بحوالہ الشیخ فی الثواب مرسلا مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۸

[3] سنن ابی ماجہ ابواب الالطعمہ بب الضیافۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۴۸،۲۴۹،الترغیب والترھیب بحوالہ ابن ماجۃ وابن ابی الدنیا مصطفی البابی مصر ۳/ ۳۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن