30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی رؤیۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رب عزوجل ووضعہ تعالٰی کفہ کما یلیق بجلالہ العظیم بین کتفیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فتجلی لی کل شیئ و عرفت [1]وفی روایۃ فعلمت مافی السمٰوٰت والارض [2]و فی اخری مابین المشرق والمغرب[3] وقد ذکرنا ہ مع تفاصیل طرقہ وتنوع الفاظہ فی کتابنا المبارك ان شاء اﷲ تعالٰی سلطنۃ المصطفٰی فی ملکوت کل الورٰی و الحمد ﷲ مااولٰی۔ |
حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی اﷲ تعالٰی کے دیدار والی روایت میں جس میں ہے"اور اﷲ تعالٰی نے اپنی شایان شان کف مبارك کو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے کندھوں کے درمیان رکھا تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام فرماتے ہیں تو میرے لئے ہر چیز روشن ہوگئی اور میں نے پہچان لی"دوسری روایت میں ہے"میں نے معلوم کرلی جو چیز بھی زمین وآسمان میں ہے "اور ایك رویات میں ہے"مشرق ومغرب میں جو کچھ ہے "اور ہم نے اس حدیث کو اس کے طرق کے تفصیل اور اختلاف الفاظ کو اپنی مبارك کتاب"سلطنت مصطفی فی ملکوت کل الورٰی"میں ذکر کردیا ہے۔الحمد للہ(ت) |
مرقاۃ شریف میں ہے:
|
اطعام الطعام ای اعطاہ للانام من الخاص والعام [4]۔ |
کھانا کھلانا یعنی ہر خاص وعام کو کھانا دینا مراد ہے۔(ت) |
حدیث ۴۷:کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الکفارات اطعام وافشاء السلام والصلٰوۃ باللیل و الناس نیام،رواہ الھاکم [5]وصحح سندہ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
گناہ مٹانے والے ہیں کھانا کھلانا اور سلام ظاہر کرنا اور شب کو لوگوں کے سوتے میں نماز پڑھنا(اسے حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
[1] العلل المتاہیہ باب فی ذکر حدیث ۱۳ دارنشر الکتب الاسلامیہ لاہور ۱/ ۲۰
[2] مجمع الزوائد باب فیما راٰہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب بیروت ۷/ ۱۷۶
[3] جامع الترمذی ابواب التفسیر تفسیر سوۃ ص امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۵۶
[4] مرقاۃ المفاتیح کتاب الصلٰوۃ باب المساجد المکتبہ حبیبہ کوئٹہ ۲/ ۴۳۲،۴۵۶
[5] المستدرک للحاکم کتاب الاطعمہ فضیلۃ اطعام الطعام دارالفکر بیروت ۴/ ۱۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع